وطن نیوز انٹر نیشنل

کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواران شاندار کامیابی حاصل کریں گے۔ رانا نعیم الرحمن خاں

گوجرانوالہ ( ) سابق ضلعی صدر پی ٹی آئی، الیکشن کوآرڈینٹر کنٹونمنٹ بورڈ گوجرانوالہ رانا نعیم الرحمن خاں نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواران شاندار کامیابی حاصل کریں گے۔ کنٹونمنٹ بورڈ کے تمام وارڈز میں انتخابی مہم کو موثر بنا کر ووٹروں سے رابطے کئے گئے ہیں اور ان حلقوں کے ووٹر بلے پر مہر لگا کر سیاسی شعور کی تاریخ رقم کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ بلدیاتی چناؤ کو مقامی سطح پر مسائل کے حل کا ضامن قرار دیا ہے اور عوامی مسائل کے حل کے ضمن میں بلدیاتی انتخابات کی اہمیت مسلمہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وارڈز کے دورہ کے دوران کارکنوں، ووٹرز اور سپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ کنٹونمنٹ بورڈ راہوالی کینٹ کے الیکشن میں عوامی خدمت کے بے لوث جذبہ سے سرشار پی ٹی آئی کے امیدواران کامیاب و کامران ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں