وطن نیوز انٹر نیشنل

تحریک منہاج القرآن ڈنمارک شعبہ تعلیم و تربیت کے پرنسپل کا جامعۃ الازہر مصر سے PHDڈگری حاصل کرنے کے بعد ڈنمارک آمد پر استقبال کی تصویری جھلکیاں۔

تحریک منہاج القرآن ڈنمارک شعبہ تعلیم و تربیت کے پرنسپل کا جامعۃ الازہر مصر سے PHDڈگری حاصل کرنے کے بعد ڈنمارک آمد پر استقبال کی تصویری جھلکیاں۔

رپورٹ۔ امانت علی چوہدری۔

تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے ڈائریکٹر و پرنسپل شعبہ تعلیم تربیت گزشتہ دنوں دنیا کی معروف یونیورسٹی جامعۃ الازہر سے PHDکی ڈگری حاصل کرنے کے بعد رفقاء اور وابسگان نے بھر پور استقبال کیا۔انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے۔ادارہ منہاج القرآن میں منعقدہ تقریب میں علامہ حافظ محمد ادریس کو ان کی عملی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا۔راقم الحروف امانت علی چوہدری چیف ایڈیٹروطن نیوز انٹرنیشنل نے بھی علامہ حافظ محمد ادریس صاحب کو PHDڈگری حاصل کرنے پر خصوصی مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ علامہ حافظ محمد ادریس تحریک منہاج القرآن کے وہ سپوت ہیں جنہوں نے شیخ الاسلام بانی تحریک منہاج القرآن علامہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے تعلیمی ویژن کو مد نظر رکھتے ہوئے دنیا کی مشہور اسلامی یونیورسٹی جامعۃ الازہر مصر سے پی ایچ ڈی کرکے پاکستان اور تحریک منہاج القرآن کا نام روشن کیا ہے۔علامہ محمد ادریس اس پہلے جامعہ الازہر سے ایم فِل کی ڈگری بھی حاصل کر چکے ہیں۔ہم ڈاکٹر علامہ حافظ محمد ادریس صاحب کو ڈنمارک میں پاکستانی تارکین وطن کی اولادوں میں علم و شعور کی روشنی پھیلانے پر دل کی اتھاہ گہرایوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ایک وقت تھا کہ بیرون ممالک اور ڈنمارک میں ہماری دلی خواہش تھی کہ یہاں ڈنمارک میں ہماری آنے والی نسلوں کی تعلیم و تربیت کیلئے یہاں پر متعدد زبانیں بولنے والے اساتذہ موجود ہونے چائیں۔آج ہمیں بفضل تعالیٰ یہاں ہر زبان بولنے والے PHDاساتذہ بھی میسر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں