وطن نیوز انٹر نیشنل

معروف عالم دین مولانا رضا ثاقب مصطفائی کی نیک آباد شریف آمد..شیخ الحدیث والتفسیر پیر مفتی محمد اشرف القادری رحمۃ اللہ علیہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی

گجرات/ لاہور/ اسلام آباد: (پریس ریلیز) معروف عالم دین مولانا رضا ثاقب مصطفائی کی نیک آباد شریف آمد۔ پیشوائے اہلسنت پیر محمد افضل قادری سے ملاقات کرکے مفتی اعظم پاکستان شیخ الحدیث والتفسیر پیر مفتی محمد اشرف القادری رحمۃ اللہ علیہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر پیر عثمان افضل قادری،پیر عبد اللہ جیلانی، پیر صدیق افضل قادری، الحاج محمد اسلم جنجوعہ، حاجی عرفان مصطفی ودیگر موجود تھے۔ مولانا رضا ثاقب مصطفائی نے مفتی اعظم پاکستان پیر محمد اشرف القادری کی دینی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کی وفات سے عالم اسلام عظیم عالم ربانی سے محروم ہوگیا ہے لیکن ان کا فیضان جاری رہے گا اور ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ اندریں حالات ملک بھر سے مشائخ عظام، علمائے کرام، مختلف گدیوں کے سجادہ نشین حضرات سمیت اہم شخصیات کی نیک آباد شریف آمد جاری ہے اور تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ جبکہ جمعۃ المبارک کے موقع پر ملک بھر اجتماعات جمعہ میں مفتی اعظم کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعائیں کی گئیں۔
علامہ قیصر قادری، شعبہ نشر واشاعت

اپنا تبصرہ بھیجیں