وطن نیوز انٹر نیشنل

اصلاح معاشرہ و مذہبی ہم آہنگی کیلئے علماء اپنا کردار ادا کریں، محمود مولوی

اصلاح معاشرہ و مذہبی ہم آہنگی کیلئے علماء اپنا کردار ادا کریں، محمود مولوی
حکومت سماجی اصلاحات اورجرائم کے خاتمے کے لئے علماء ومشائخ کی مشاورت سے اقدامات کا سلسلہ آگے بڑھارہی ہے.معاشرے میں بڑھتے جنسی جرائم پرقابوپانے کیلئے علماء ومشائخ اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، معاون خصوصی برائے وزیراعظم
کراچی (پ ر)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بحری امور محمود مولوی نے کہا ہے کہ اصلاح معاشرہ و مذہبی ہم آہنگی کیلئے علماء اپنا کردار ادا کریں، معاشرے میں بڑھتے جنسی جرائم پرقابوپانے کیلئے علماء ومشائخ اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔اپنے ایک خصوصی بیان میں وزیراعظم کے معاون خصوصی محمود مولوی نے کہاہے کہ معاشرے میں بڑھتے جنسی جرائم پرقابوپانے کیلئے علماء ومشائخ اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔سماجی اصلاحات کے حوالے سے علماء کاکردارانتہائی اہمیت کاحامل ہے۔حکومت سماجی اصلاحات اورجرائم کے خاتمے کے لئے علماء ومشائخ کی مشاورت سے اقدامات کا سلسلہ آگے بڑھارہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کسی بھی معاشرے کی اصلاح کیلئے علمائے کرام کاکردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور یہی وجہ ہے کہ گزشتہ روز اپنے دورہ کراچی میں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے علماء سے خصوصی ملاقات کی اور انہیں ملک میں بڑھتے ہوئے جنسی جرائم کو روکنے اور مذہبی ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی تلقین کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت مذہبی ہم آہنگی کے حوالے سے مشکلات سے دوچار ہے اور شرپسند قوتیں مذہبی انتشار پھیلاکر ملک میں امن و امان کی فضاء کو خراب کرنے کے درپہ ہیں۔ محمود مولوی کا کہنا ہے کہ تمام مسالک کے علماء ملکر ملک میں امن واستحکام کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور شدت پسندی روکنے کیلئے حکومت کا ساتھ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں