وطن نیوز انٹر نیشنل

جماعت اسلامی لیبر ونگ کی جانب سے ورکر ویلفیئر سکول کی طرف سے بچوں کی ٹرانسپورٹ کو بند کرنے پراحتجاجی مظاہرہ .

گوجرانوالہ ( ) جماعت اسلامی لیبر ونگ کی جانب سے ورکر ویلفیئر سکول کی طرف سے بچوں کی ٹرانسپورٹ کو بند کرنے پر دو مختلف مقامات پر کیا گیا جس میں بچوں کے والدین، مزدوررہنماؤں، طالب علموں اور جماعت اسلامی لیبر ونگ کے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی،پہلا احتجاجی مظاہرہ گلشن کالونی راہوالی کے قریب کیا گیا جس کی قیادت ضلعی صدر لیبر ونگ رانا عبدالجبار نے کی جبکہ دوسرا احتجاجی مظاہرہ پیپلز کالونی مین مارکیٹ میں واقعہ ورکرز ویلفیئر سکول کے سامنے کیا گیا جس کی قیادت ضلعی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی لیبر ونگ ناصر خاں مروت نے کی احتجاجی مظاہرہ میں بچوں کے والدین، مزدور رہنماؤں، طالبعلموں، اور جماعت اسلامی کے کارکنان نے شرکت کی مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر ورکر ویلفیئر انتظامیہ کے خلاف نعرنے درج تھے مظاہرین کا کہنا تھا کہ جمعہ تک اگر ٹرانسپورٹ کو دوبارہ بحال نہ کیا گیا تو جماعت اسلامی لیبر ونگ روزانہ کی بنیاد پر احتجاج کرے گی اس موقع پر ضلعی صدر رانا عبدالجبار اور ضلعی جنرل سیکرٹری ناصر خاں مروت نے کہا کہ نااہل حکومت بربادیوں کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے ورکرز ویلفیئر بورڈ کی طرف سے صنعتی ورکرز کے بچوں کو ورکرز ویلفیئر کے سکولوں میں آنے جانے کی مفت ٹرانسپورٹ سہولت کو اچانک بند کر دیا گیا ہے جو مزدوروں کے ساتھ بہت بڑی زیادتی اور ظلم ہے ہم ورکرز ویلفیئر بورڈ کے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں اور اسکی بھرپور مذمت بھی کرتے ہیں۔


کیپشن۔۔ گوجرانوالہ: ورکر ویلفیئر سکول کی جانب سے طالبعلموں کی ٹرانسپورٹ بند کرنے کیخلاف جماعت اسلامی لیبر ونگ کے صدر رانا عبدالجبار کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں