وطن نیوز انٹر نیشنل

حکومت نے مسلسل مہنگائی کر کے عوام کی کمر توڑدی پٹرول مزید مہنگا ہوا تو عوام خود کشیوں پر مجبور ہو جائیں گےمسلم لیگ ن کے ضلعی راہنما شبیر بٹ

گوجرانوالہ30ستمبر21ء مسلم لیگ ن کے ضلعی راہنما شبیر بٹ نے کہا ہے کہ حکومت نے مسلسل مہنگائی کر کے عوام کی کمر توڑدی پٹرول مزید مہنگا ہوا تو عوام خود کشیوں پر مجبور ہو جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پہلے ہی آسمان پر پہنچ چکی ہیں اگر ان میں مزید اضافہ کیا گیا تو ہر شے کی قیمت بڑھ جائے گی اور غریب عوام خو دکشیوں پر مجبور ہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ وہ سوال کرتے ہیں کہ حکمرانوں کو عوام کی مشکلات کیوں دکھائی نہیں دیتیں اور وہ عوام کے مسائل سے صرف نظر کیوں ہوئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی صورتحال خطرناک حدوں کو چھو رہی ہے بجلی گیس کے بلوں اور گھر کے اخراجات پورے کرنا عام آدمی کے بس میں نہیں رہا حکمران غریبوں کی بد دعائیں لے رہے ہیں .

اپنا تبصرہ بھیجیں