وطن نیوز انٹر نیشنل

عمر شریف کے انتقال پر شوبزکے ستارے غمزدہ ، پیغامات جاری کر دیئے

عمر شریف کے انتقال پر شوبزکے ستارے غمزدہ ، پیغامات جاری کر دیئے
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سٹیج کے بادشاہ اور معروف کامیڈین عمرشریف کے انتقال پرفلم انڈسٹری کے تمام سٹارزغمزدہ ہیں اوردکھ کا اظہارکررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عارضہ قلب، گردوں اور ذیابیطس کے مرض میں مبتلا کامیڈی کی بے تاج بادشاہ عمرشریف آج جرمنی میں علاج کے دوران انتقال کر گئے۔اداکارکے انتقال کے بعد کامیڈی کی دنیا کا ایک عہد تمام ہوگیا۔
گلوکارابرارالحق نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ”کہ ہمیں ہنسانے والا آج ہمیں رلا کرچلا گیا۔ عمر شریف کی محب وطنی اورانسان دوستی کو نہیں بھلایا جاسکتا۔“
بھارت کے معروف ٹی وی شو’دی کپل شرما شو‘ کے میزبان کپل شرما نے بھی اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ”الوداع لیجنڈ، آپ کی روح کو سکون ملے۔“اداکارعدنان صدیقی نے کہا کہ ”آپ نے ہمیں بہت ہنسایا اوراب ہمیں چھوڑکرچلے گئے، ہم سب بہت افسردہ ہیں۔
فیصل قریشی نے کہا کہ” عمرشریف کے انتقال کی خبرسن کرغمگین ہوں، وہ انڈسٹری کے حقیقی اداکارتھے، خدا انہیں جنت نصیب کرے۔“معروف نیوزاینکروسیم بادامی نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ”عمربھائی اب ہم میں نہیں رہے“۔
واضح رہے کہ پاکستان کے معروف اداکار، کامیڈین، ہدایت کار، پروڈیوسر اور ٹیلی ویڑن شخصیت کا اصل نام محمد عمر ہے، وہ 19 اپریل 1955 کو لیاقت آباد میں پیدا ہوئے تھے۔ عمر شریف کا شمار نہ صرف پاکستان کے بلکہ برصغیر کے نامور کامیڈینز میں ہوتا ہے۔ ان کا مشہور اسٹیج ڈراما ”بکرا قسطوں پر“ پاکستان اور بھارت کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں بے حد مقبول ہوا تھ

اپنا تبصرہ بھیجیں