وطن نیوز انٹر نیشنل

)ترجترجمان پنجاب حکومت و ٹکٹ ہولڈر پاکستان تحریک انصاف محمد احمد چٹھہ سے صدر یوتھ ونگ سٹی وزیرآباد رانا ذیشان ضیا کی قیادت میں وفد سے ملاقا ت،

گوجرانوالہ( )ترجمان پنجاب حکومت و ٹکٹ ہولڈر پاکستان تحریک انصاف محمد احمد چٹھہ سے صدر یوتھ ونگ سٹی وزیرآباد رانا ذیشان ضیا کی قیادت میں وفد سے ملاقا ت،وفد میں سابق تحصیل صدر انصاف یوتھ ونگ، حماد فاروق چیمہ، جنرل سیکرٹری انصاف یوتھ ونگ سٹی وزیرآباد عثمان سرفراز ایڈوکیٹ، سینئر نائب صدر مہر اعظم الیاس، نائب صدر گوہر زیدی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ملک محمد انتظار، ڈپٹی جنرل سیکرٹری طلحہ بھٹی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری میاں تیمور ایڈووکیٹ، نائب صدر میاں عون محمد، انفرمیشن سیکریٹری خضر بٹ، فائنانس سیکرٹری چوہدری حسیب مہر کی شرکت، ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے محمد احمد چٹھہ نے کہا کہ پنجاب کے بڑے شہروں میں بھی نئی ماحول دوست بسیں شروع کی جائیں گی۔ ماضی میں فیڈر بسوں میں مسافر نہ ہونے کے برابر تھے، ہم نے عوام کی سہولت کے لئے کیش کرایہ وصول کرنے کا نظام متعارف کرایا،وزیراعظم عمران خان مشکلات کے باوجود عوام کو رلیف دینے کے لئے کوشش کر رہے ہیں۔کرونا کی وجہ سے پوری دنیا کے حالات خراب ہوئے ہیں تاہم مہنگائی عارضی ہے جسے کنٹرول کرنے کے لئے پورا زور لگا رہے ہیں اور آنے والے وقت میں بنیادی ضرورت کی اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں کمی دیکھی جائے گی،ترجمان پنجاب حکومت محمد احمد چٹھہ نے نومنتخب انصاف یوتھ ونگ سٹی وزیرآباد کے ممبران کو مبارکباد پیش کی اور خیر مقدم کیا۔محمد احمد چٹھہ نے انصاف یوتھ ونگ سٹی وزیرآباد کے نومنتخب ممبران کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرواء اور انھیں گراس روٹ لیول پر نیبرہڈز کی سطح پر تنظیم سازی کرنے کی ہدائت دی،صدر انصاف یوتھ ونگ سٹی وزیرآباد رانا ذیشان ضیا نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشااللہ وزیراعظم عمران خان کے منشور کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچانے کا عہد،محمد احمد چٹھہ نے کہا کہ گوجرانوالہ ضلع اور میرے حلقہ میں متعدد ترقیاتی کاموں پر کام جاری ہے جبکہ جو میگاپراجیکٹ بارے پنجاب گورنمنٹ اعلان کر چکی ہے اسے بھی جلد از جلد شروع کیا جا رہا ہے، حلقہ کے لوگوں کے بنیادی مسائل جن میں صاف پانی، سیوریج،گلیاں نالیاں اور لنک روڈز شامل ہیں ان کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کروایا جا رہا ہے۔

گوجرانوالہ:ترجمان پنجاب حکومت و ٹکٹ ہولڈر پاکستان تحریک انصاف محمد احمد چٹھہ سے صدر یوتھ ونگ سٹی وزیرآباد رانا ذیشان ضیا کی قیادت میں وفد سے ملا قا ت کے بعد گرو پ فوٹو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں