وطن نیوز انٹر نیشنل

روس میں او آئی سی کے ہونے والے بین الاقوامی یوتھ کیمپ میں پاکستان کے ترجمان طاہر باھو سے روس کی ترجمان الفیہ، ازبکستان سے عمر رازوکوو، کولمبیا سے کارلوس اور بلغاریہ سے سٹین ملاقات کر رہے ہیں۔

روس میں او آئی سی کے ہونے والے بین الاقوامی یوتھ کیمپ میں پاکستان کے ترجمان طاہر باھو سے روس کی ترجمان الفیہ، ازبکستان سے عمر رازوکوو، کولمبیا سے کارلوس اور بلغاریہ سے سٹین ملاقات کر رہے ہیں۔
طاہر باھو نے او آئی سی اجلاس میں پاکستان کی طرف گلوبل اسلامی ویلج پروگرام پیش کیا جس کا مقصد تمام اسلامی ممالک کے مابین سفارتی تعلقات کی بہتری اور تعمیرو ترقی ہے
او آئی سی کے بین الاقوامی یوتھ کیمپ کا اہتمام روس میں کیا گیا جس میں روس سمیت پچاس سے زائد اسلامی ممالک کے نوجوان لیڈروں نے شرکت کی۔ پاکستان کی طرف سے نوجوان موٹیویشنل سپیکر و چئیرمین فکر اقبال سوسائٹی طاہر باھو نے ترجمانی کی۔ کیمپ میں مختلف بین الاقوامی موضوعات پر اجلاس منعقد کئے گئے۔ او آئی سی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے ترجمان طاہر باھو نے کہا کہ مسلمانوں نے اپنے صحیح طور طریقوں سے دنیا میں کئی صدیاں حکومتیں کی ہیں۔آج مسلم ممالک کے مابین ظلط فہمیاں ہمیں سپر طاقت بننے سے روک رہی ہیں۔ مسلم ممالک کو کلمہ کی بنیاد پراسلام کے پرچم کے نیچے اکٹھا کرنا ہو گا۔ ستاون اسلامی ممالک کے مظبوط بلاک کی تشکیل وقت کی ضرورت ہے۔ فلسطین اور کشمیر سمیت بہت سے اسلامی ممالک میں انسانیت پر ظلم و ستم کیے جا رہے ہیں۔ہمیں ضرورت مندانسانیت اور مسلمانوں کی مدد کرنا ہو گی وگرنہ مظلوموں کی دردمندانہ پکاریں جو او آئی سی کی طرف دیکھ رہی ہیں وہ کل قیامت والے دن تمام اسلامی ممالک اور انکی قیادتوں کے کندھوں پر بوجھ بن جائیں گی۔طاہر باھو نے پاکستان کی طرف گلوبل اسلامی ویلج پروگرام بھی پیش کیا جس کا مقصد تمام اسلامی ممالک کے مابین سفارتی تعلقات کی بہتری اور تعمیرو ترقی ہے۔تمام ممالک کے نوجوان ترجمانوں اوراو آئی سی انتظامیہ نے اس منصوبے کو خوب سراہا اور مستقبل قریب میں اس پر کام شروع کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔اس موقع پر مصر، موریتانیہ، ترقی،عراق، ازبکستان،تاجکستان، کرغزستان، لبنان، بلغاریہ،البانیہ، پاکستان اور روس سمیت دیگر ممالک نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں