وطن نیوز انٹر نیشنل

ڈی ایچ کیو اسپتال میں عشرہ شان رحمت اللعالمین ۖ کے سلسلہ میں میلاد مصطفی ۖ کی تقریبات کا انعقاد ،

ڈی ایچ کیو اسپتال میں عشرہ شان رحمت اللعالمین ۖ کے سلسلہ میں میلاد مصطفی ۖ کی تقریبات کا انعقاد ، ایم ایس ڈی ایچ کیو اسپتال ڈاکٹر فضل الرحمان نے ایم ایس آفس، پناہ گاہ ، کڈنی ڈائلسز سنٹر سمیت اسپتال کے مختلف شعبوں میں میلاد مصطفی ۖ کی خوشی میں کیک کاٹا اور محفل درود پاک کا اہتمام کیا ، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر فضل الرحمان نے کہا کہ نبی کریم ۖ پوری انسانیت کے لئے رحمت بن کر تشریف لائے اور آپ ۖ کی حیات طیبہ ہی ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے ، انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلی بار رحمت اللعالمین ۖ اتھارٹی کا قیام وزیر اعظم عمران خان کا انتہائی احسن قدم ہے جس سے آپ ۖ کی تعلیمات کی روشنی کو مزید پھیلانے میں مدد ملے گی اور نسل نو کو آپ ۖ کی حیات طیبہ کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہ کرنے کا کام کیا جاسکے گا ، انہوں نے اپنے آفس کے علاوہ اسپتال کے ان ڈور ،کڈنی ڈائیلسز سنٹر،پناہ گاہ اور دیگر شعبوں میں میلاد مصطفی ۖکا کیک کاٹا جبکہ ٹراما سنٹر ، کووڈ اور ڈینگی وارڈز سمیت دیگر شعبوں کا دورہ کیا ، اس دوران انہوں نے زیر علاج مریضوں کی خیریت دریافت کی اور انہیں مٹھائی ، تحائف کیک پیش کیا،

اپنا تبصرہ بھیجیں