وطن نیوز انٹر نیشنل

ڈنمارک میں ضلعی (کمیونل و ریجنل)انتخابات کا انعقاد 16 نومبر 2021ء کو ہو رہا ہے..اپنے اپنے ووٹ کا استعمال کرنا مت بھولیں

ڈنمارک میں 16نومبر 2021ء کے کمیون(میونسپل) انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا طریقہ۔
آپ پارلیمانی الیکشن میں ووٹ نہیں ڈال سکتے لیکن آپ مندرجہ ذیل شرائط پوری کرکے کمیون اور ریجنل انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں۔
1۔آپ کی عمر 18سال ہو۔۔2۔آپ کسی کمیون اور ریجن میں مستقل چار سال سے رہائش پذیر ہیں۔
3۔۔آپ ڈینش شہریت کے حامل ہیں‘ کسی یورپی یونین ملک کے شہری ہیں یا آئس لینڈ‘ ناروے کے شہری ہیں۔
4۔۔آپ ڈنمارک میں لگاتار چار سال تک رہائش پذیر رہے ہوں‘یا آپ گرین لینڈ اور فیئرو آئس لینڈ میں رہتے ہوں۔
آپ کو ووٹ بذریعہ ڈاک آپ کے ایڈریس پر الیکشن سے پہلے موصول ہو جائے گا۔ووٹ ڈالنے کا وقت 16نومبر کو بوقت 8.00بجے تا 20.00بجے شام تک ہو گا۔۔ووٹ ڈالنے کی جگہ و مقام ووٹ لسٹ پر موجود ہو گی۔۔۔آپ الیکشن کی جگہ سے دو ووٹ لسٹ حاصل کریں گے‘ایک کمیون کیلئے اور دوسری ریجنل کیلئے۔۔ہر ایک ووٹر لسٹ پر صرف ایک ہی کراس (x)لگائیں۔اور یہ بھی خیال رکھیں کہ آپ اپنا ووٹ ٹھیک باکس میں ڈال رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں