وطن نیوز انٹر نیشنل

محمد عباس خان آف موضع ناگڑیاں ضلع گجرات۔(حال مقیم تاشقند(اذبکستان سنٹرل ایشاء)

محمد عباس خان آف موضع ناگڑیاں ضلع گجرات۔
محمد عباس خان 2مارچ 1952ء کو ضلع گجرات کے ایک چھوٹے سے گاؤں ناگڑیاں میں پیدا ہوئے۔ابتدائی تعلیم وہیں حاصل کی‘پھر ڈینیز ہائی سکول راولپنڈی‘ پاک سویڈش انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی گجرات میں زیر تعلیم رہے۔ابو ریحان البیرونی پولی ٹیکنکل انسٹیٹیوٹ تاشقند سے ماسٹر آف سائینس اِن مکینیکل انجنیینئرنگ کی ڈگری حاصل کی۔محمد عباس خان اگرچہ پیشے کے لحاظ سے انجنئیر ہیں تاہم صحافت اور کاروبار سے بھی متعلق ہیں۔وہ ٹریڈ یونین جدو جہد میں بھی مصروف رہے ہیں۔مختلف فنی اور تعلیمی اداروں سے کئی اسناد حاصل کیں۔بہت سے انعامات اور ایوارڈز سے نوازے گئے۔
وہ ہیوی مکینیکل کمپلیکس ٹیلسلا‘ چری پاؤتس سٹیل پلانٹ سوویت یونین‘ پاک اسٹیل کراچی اور تابانی گروپ آف کمپنیز کی تاشقند برانچ میں جنرل مینجر برائے وسطی ایشیاء کی حیثیت سے بھی کام کر چکے ہیں۔آجکل انٹرنیشنل ٹوبیکو مشینری بی وی کمپنی (ہالینڈ) کے جنرل مینجربرائے وسطی ایشیاء کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔زیر نظر مضامین ان کے ذاتی تجربات پر مبنی ہیں جو کہ اٹھارہ سال وسویت یونین کے مختلف شہروں میں سر گرداں رہنے کی بنا پر انہیں حاصل ہوئے۔پاکستانی اور غیر ملکی اخبارات و رسائل‘خاص طور پر جنگ کراچی اور اخبار جہاں میں شائع ہوئے۔
زندگی کے بارے میں محمد عباس خان کا نظریہ,, کام‘ کام اور صرف کام پر مبنی ہے۔ اجتماعی زندگی میں وہ,, اتحاد‘ تنظیم‘ یقین محکم لیکن متواتر جدو جہد تب نتائج“ کے اصول کے حامی ہیں۔زیر نظر کتاب کے علاوہ ان کے افسانوں کے اردو‘ روسی اور کرگیز مجموعے بھی شائع ہو چکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں