وطن نیوز انٹر نیشنل

روس میں او آئی سی کی جانب سے ستاون اسلامی ممالک کے یوتھ نمائندوں کے لئے مشترکہ سیمینار کا اہتمام.

(سٹاف رپورٹر) او آئی سی کی جانب سے ستاون اسلامی ممالک کے یوتھ نمائندوں کے لئے مشترکہ سیمینار کا اہتمام روس میں کیا گیا۔جس میں تمام مسلم ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے نمائندے طاہر باھو نے کہا دنیا کے تمام نظام اپنی مدت مکمل کر چکے، ان نظاموں کی کشمکش کے اندر اب نظامِ اسلام کا وقت آگیا ہے۔ امریکہ،روس اور چائنہ جیسی طاقتیں اسلامی ممالک کو اپنے پیچھے لگانا چاہتی ہیں اور اپنے سسٹم کو دنیا میں نافذ کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے راستے پر چلتے ہوئے پوری دنیا کو اسلام کے آفاقی نظام سے آشنا کر نا چاہئے۔ اکیسویں صدی میں مسلم ممالک کا مضبوط بلاک بنا کر ہی ہم دنیا میں اسلامک ورلڈ آرڈر لا سکیں گے۔ اس موقع پر شاعر اسلام ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی شاعری کو کوڈ کرتے ہوئے طاہر باھو نے کہا کہ ”حرم پاک بھی، اللہ بھی، قرآن بھی ایک ، کچھ بڑی بات تھی ہوتے جو مسلماں بھی ایک“ مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ ”ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لئے ، نیل کے ساحل سے لے کر تابخاکِ کاشغر “ ۔ جبکہ طاہر باھو نے اوآئی سی کو پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک میں برانچز کا آغاز کرنے اور مسلم ممالک کے مابین اتحاد و اتفاق کے لئے فعال کردار ادا کرنے کے لئے کاغذی منصوبہ بھی جمع کروا دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں