وطن نیوز انٹر نیشنل

صدر ازبکستان شوکت میر ضیائیف نے صدارتی عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

صدر ازبکستان شوکت میر ضیائیف نے صدارتی عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
صدر ازبکستان شوکت میر ضیائیف نے انتخابات میں بھاری اکثریت سے فتح حاصل کرنے کے بعد پارلیمنٹ اور سینٹ و عالی مجلس کے مشترکہ اجلاس میں اگلی مدت کیلئے صدارتی عہدے کا حلف اٹھا لیا۔انہوں نے ازبیک عوام کی یقینی خدمت کا عہد کیا۔ریاست کے قوانین اور جمہوریہکے آئین کا پابند رہنے کی قسم کھائی۔شیریوں کے حقوق اور آزادیوں کی ضمانت کا عہد کیا۔بطور صدر جمہوریہ ازبیکستان اپنی ذمہ داریوں سے دیانتدارانہ طور پر عہدا براء ہونے کا حکف اٹھایا۔انہوں نے یہ حلف مجلس اور سینٹ کے مشترکہ اجلاس میں ایک ہی وقت میں آئین ِ ازبیکستان اور قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر اٹھایا‘ گویا کہ سرکاری طور پر نئے صدر ازبیکستان شوکت میر ضیائیف 6نومبر 2021ء سے اپنی نئی ذمہ داریاں ادا کرنا شروع کر رہے ہیں۔
شوکت میر ضیائیف نے اپنے پچھلے دور میں قوم کی قیادت کرتے ہوئے ایک نئے ازبیکستان کی بنیاد رکھی جو کہ زیادہ کھلا‘زیادہ آزاد‘تیزی سے ترقی کرتا ہوا روشن چہرے اور دوست ہمسائیہ ممالک والا ازبیکستان ہے۔انہوں نے مارکیٹ اکانومی کو عملی طور پر رائج کیا۔بینکنگ سیکٹر کو ترقی یافتہ اور زیادہ واضع نظام دیا۔ثقافتی طور پر پرانے سوشلسٹ نظام کی باقیات سے رہائی دی۔شوکت میر ضیائیف ایک ہنستی مسکراتی شخصیت ہیں اور وہ جمہوریہ کو بھی ہنستا مسکراتا ملک بنانے کے در پے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں