وطن نیوز انٹر نیشنل

پہلا ٹی 20 میچ ، پاکستانی شاہینوں نے بنگالی ٹائیگرز کو 4 وکٹوں سے دھول چٹا دی

اکستان اور بنگلہ دیش کے مابین کھیلے جانیوالی ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے 4 وکٹوں سےجیت لیا ہے ۔ قومی ٹیم نے 128 رنز کا ہدف 20ویں اوور کی دوسری گیند پر حاصل کرلیا ۔

میزبان بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے ۔ پاکستان نے جواب میں 20 ویں اوور کی دوسری گیند پر 132 رنز بنا کر سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کرلی ۔

پاکستان کی جانب سے پہلے وکٹ 16 کے مجموعی سکور پر گری جب وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان صرف 11 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے ۔ کپتان بابر اعظم کی مزاحمت بھی 7 رنز تک محدود رہی جبکہ نوجوان بلے باز حیدر علی اور شعیب ملک بغیر کوئی رن بنائے ہی پویلین لوٹ گئے ۔

نئے پاکستان میں گیس بھی دوائی کی طرح دن میں 3 بار ملے گی، شیری رحمان نے وفاق پر طنز کے نشتر برسا دیے
ٹاپ آرڈر فخر زمان نے خوشدل شاہ کے ساتھ مل کر ٹیم کی ڈوبتی ناؤ کو سہارا فراہم کیا ، دونوں نے 56 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی جہاں 80 کے مجموعی سکور پر فخر زمان کیچ آؤٹ ہو گئے ۔ فخر زمان نے 34 رنز بنائے ، ؒخوشدل شاہ بھی 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

شاداب خان نے 21 جبکہ محمد نواز نے 18 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے ۔

اس سے قبل بنگلہ دیش کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 127 رنز بنائے ۔ حسن علی نے میچ کے دوسرے اور اپنے پہلے اوور کی پہلی گیند پر بنگلہ دیشی اوپنر محمد نعیم کو پویلین کی راہ دکھا دی ، ان کا کیچ وکٹ کیپر محمد رضوان نے تھاما ۔

ندایاسر ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بن گئیں، صارفین کاپابندی کا مطالبہ
تیسرے اوور کی چھٹی گیند پر محمد وسیم نے بنگلہ دیشی اوپنر سیف حسن کو بھی میدان بدر کر دیا ، سیف حسن کا کیچ فخر زمان نے تھاما ۔ پانچویں اوور کی چوتھی گیند پر محمد وسیم نے نجم الحسین کو بھی آؤٹ کر دیا ، نجم کا کیچ محمد وسیم نے خود ہی پکڑا ۔ نویں اوور کی آخری گیند پر محمد نواز نے بنگلہ دیشی کپتان محمد اللہ کو کلین بولڈ کر دیا ۔

تیرہویں اوور کی پانچویں گیند پر عفیف حسین سٹیمپ آؤٹ ہو گئے ، انہیں شاداب خان نے گگلی بال پھینکی جو وہ سمجھ نہ پائے ، عفیف نے گیند کو آگے بڑھ کر کھیلنا چاہا مگر بال وکٹ کیپر کے ہاتھوں میں گئی اور محمد رضوان نے انہیں سٹیمپ آؤٹ کر دیا۔

منال خان نے مداحوں کو ڈاکٹر سے دور رہنے کا گر بتا دیا
17ہویں اوور کی چھٹی گیند پر بنگلہ دیشی وکٹ کیپر بلے باز نور الحسن ، حسن علی کی گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان کو کیچ تھما بیٹھے ۔19ویں اوور کی چوتھی گیند پر حسن علی نے امین الاسلام کو کلین بولڈ کر دیا۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی نے تین ، محمد وسیم نے دو ، محمد نواز اور شاداب خان نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں