وطن نیوز انٹر نیشنل

سیکرٹری سماجی بہبود آزاد جموں و کشمیر سردار جاوید ایوب کی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھمبر میں آمد.


بھمبر ( قائم تنظیم کشمیر دوست انجمن فلاح و بہبود رجسٹرڈ بھمبر آزاد کشمیر کے زیر انتظام چلنے والے ادارے چنار فری ڈائیلائسز سنٹر بھمبر آمد, تنظیم کے سینئر نائب صدر چوہدری عتیق الرحمان برسالوی, نائب صدر چوہدری جاوید اقبال, جنرل سیکرٹری راجہ التماس خان اور سیکرٹری فنانس چوہدری شوکت علی انجم نے انہیں ادارے میں خوش آمدید کہا اور ادارے کا تفصیلی وزٹ کروایا سردار جاوید ایوب کے ہمراہ عبدالواحد خان ڈائریکٹر سماجی بہبود, ملک نثار سوشل ویلفیئر آفیسر میرپور/بھمبر,راجہ اعتزاز پرویز انچارج این جی اوز ریگولیٹری سیل دفتر ویلفیئر آفیسر بھمبر موجود تھے سردار جاوید ایوب نے ڈائیلائسز پروسیس پر موجود مریضوں سے ملاقات کی اور ادارہ ہذا کی جانب سے فراہم کی جانے والی فری سہولیات کے بارے میں آگاہی بھی حاصل کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ رسالت مآب ﷺ کی پوری زندگی خدمت خلق کا اعلیٰ نمونہ تھی، نبوت سے قبل آپ ﷺ سماج اور معاشرہ میں خدمت خلق، محتاجوں ومسکینوں کی دادرسی، یتیموں سے ہمدردی، پریشاں حالوں کی مدد اور دیگر بہت سارے رفاہی کاموں کے حوالے سے معروف تھے، اور نبوت سے سرفراز کئے جانے کے بعد تو پوری انسانیت اور تمام نوع انسانی جسطرح آپ کے احسانات کے زیر بار ہے اس کو شمار ہی نہیں کیا جاسکتا اور رسول اقدس ﷺ نے اپنی ساری زندگی انسانیت کے لیے وقف کی تھی، آپ کی بعثت مسلمانوں کے لیے نہیں بلکہ انسانوں کے لیے ہوئی تھی، یہی وجہ ہے کہ آپ کی زندگی بے لوث محبتِ انسانیت، رحم و کرم، عفو و درگزر اور انسانوں کے دنیاوی واخروی نجات کے لیے انتھک جدوجہد اور مساعی پر مشتمل تھی۔اس بنیاد پر ہر مسلمان اور خاص طور پر وارثینِ نبوت کا یہ فرض ہے کہ وہ نبی اکرم ﷺ کے اسو? حسنہ پر چلتے ہوئے اپنی زندگی کا نصب العین انسان اور انسانیت کی خدمت کو بنائیں میں چنار فری ڈائیلائسز سنٹر بھمبر کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتا ہوں ادارے کی جا نب سے جو سہو لیات فراہم کی جارہی ہیں وہ قابل رشک ہیں مخیر افراد کو اس فلاحی ادارے کے ساتھ بڑ ھ چڑھ کر حصہ لینا چا ہیے یہی خدمت ہے جوآخرت میں کا م آئے گی انہوں نے ادارے کی وزٹر بک میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے جبکہ تنظیم کشمیر دوست انجمن فلاح و بہبود رجسٹرڈ بھمبر آزاد کشمیر کی انتظامیہ کی جانب سے سردار جاوید ایوب کو یادگاری شیلڈ پیش کی گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں