وطن نیوز انٹر نیشنل

ڈنمارک میں 16نومبر 2021ء میں منعقد ہونے والے کمیون (میونسپلٹی) انتخابات میں پاکستانی تارکین وطن کی شمولیت۔

ڈنمارک میں 16نومبر 2021ء میں منعقد ہونے والے کمیون (میونسپلٹی) انتخابات میں پاکستانی تارکین وطن کی شمولیت۔
ڈنمارک میں مقیم پاکستانی تارکین وطن جہاں پاکستانی سیاست پر نظر رکھے ہوئے ہیں وہاں وہ ڈینش سیاست کو بھی نظر انداز نہیں کر رہے۔ڈنمارک میں جب بھی چار سال کے بعد پارلیمنٹ اور کمیون (میونسپلٹی) کے انتخابات منعقد ہوتے ہیں تو پاکستانی نژاد اورسیز بھی ڈینش سیاسی پارٹیوں کے پلیٹ فارم سے ضرور حصۃ لیتے ہیں۔اس دفعہ جب حال ہی میں 16نومبر 2021ء کو ڈنمارک میں کمیونل اور ریجنل انتخابات منعقد ہوئے تو گئی پاکستانی تارکین وطن نوجوانوں نے حسب معمول الیکشن میں اپنی نمائندگی کی۔اس دفعہ مندرجہ ذیل تارکین وطن پاکستانیوں نے کمیونل انتخابات میں اپنا کردار ادا کیا‘جن کے نتائج قارئین کے سامنے وطن نیوز انٹرنیشنل کی وساطت سے پیش کئے جا رہے ہیں۔
٭۔ALBERSTLUND KOMMUNEمیں مقیم مندرجہ ذیل پاکستانی تارکین وطن نے مختلف سیاسی پارٹیوں کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لیا‘جن کے نتائج کچھ یوں ہیں۔1۔Zohair Aliنے ریڈیکل وینسٹرا پارٹی کے تحت انتخاب لڑا اور وہ 485 ووٹ لے کر کونسلر منتخب ہو گئے۔۔2۔Akhlaq Ahmad نے سوشل ڈیموکریٹ پارٹی کے پلیٹ فارم سے انتخاب میں حصہ لیا اور وہ 279ووٹ حاصل کرکے کامیاب ٹھہرے۔۔3۔Bilal Zaheerکنزرویٹو پارٹی میں 66ووٹ لیکر کونسلر بن گئے۔4۔Qasim Mirza نے سوشل ڈیموکریٹ پارٹی کے تحت الیکشن لڑا لیکن 158ووٹ حاصل کرکے ناکام ٹھہرے۔۔5۔۔Rukhsana Aliنے بھی سوشل ڈیموکریٹ سے صرف 79ووٹ لے سکی‘لہٰذا کامیاب نہ ہو سکی۔
٭۔Ballerup Kommuneمیں مقیم Zeeshan Aliنے وینسٹرا پارٹی کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑا لیکن 59ووٹ لے کر ناکام ہوئے۔٭۔Brøndby Kommune.سے سید اعجاز حیدر بخاری نے بھی سوشل ڈیموکریٹ پارٹی کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حسہ لیا اور انہوں نے 473ووٹ حاصل کئے اور کامیاب ہوئے۔سید اعجاز حیدر بخاری اس سے پیشتر دو دفعہ کامیاب ہو کر چار چار سال کا پریڈ بطور کونسلر گزار چکے ہیں اور اس دفعہ لگاتار تیسری بار کامیاب ہو کر کونسلر منتخب ہوئے ہیں۔اور آئندہ وہ پارلیمانی الیکشن میں بھی قسمت آزمائی کا ارادہ رکھتے ہیں۔۔۔٭۔۔Frederiksberg Kommuneسے Faisal Rehmanکنزرویٹو پارٹی سے 405ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔۔۔٭..Herlev Kommune..میں عباس رضوی ریڈیکل وینسٹرا پارٹی کے پلیٹ فارم سے صرف 45ووٹ حاصل کر سکے اور ناکام ہوئے۔یاد رہے کہ عباس رضوی سب سے پہلے تارکین وطن ہیں جو ڈینش سیاست میں حصہ لے رہے ہیں۔اور سیاسی سوجھ بوجھ کے مالک ہیں۔۔۔٭۔۔Gladesex Kommune۔۔مسٹر سلیمان نعیم لوکل لسٹ کے تحت انتخاب لڑے اور وہ 418ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔٭۔Hvidore Kommune۔۔۔یاسر اقبال نے سوشل ڈیموکریٹ پارٹی سے حصہ لیا اور وہ 456ووٹ لیکر کونسلر کامیاب ہو گئے۔یاسر اقبال گزشتہ انتخابات میں بھی کونسلر منتخب ہو ئے تھے۔۔٭۔۔Højtastrup Kommune میں صباء عابد سوشل ڈیموکریٹ کے تحت 340ووٹ لے کر کامیاب ہو گئی ہیں۔۔۔٭۔۔Copenhagen Kommune۔۔سے مسٹر کاشف احمد نے ریڈیکل وینسٹرا کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑے اور انہوں نے 1295ووٹ حاصل کئے لیکن کامیاب نہ ہو سکے۔ کوپن ہیگن کمیون بڑی کمیون ہے اور یہاں پر شہریوں کی تعداد بھی زیادہ ہے اس لئے ہر امیدوار کو بڑی تعداد میں ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے۔۔٭۔۔Region۔۔اس دفعہ ریجن میں صرف ایک ہی پاکستانی نژاد امید وار نے Altenative Party کے تحت حصہ لیا تھا اور انہوں نے صرف 2861ووٹ حاصل کئے لیکن کامیاب نہ ہو سکے۔سنٹرل ریجن جہاں قاسم نذیر امیدوار تھے ‘اس ریجن میں 29کمیونیں ہیں اور یہاں پر پاکستانی تارکین وطن کی سب سے زیادہ تعداد رہائش پذیر ہے‘لیکن قاسم نذیر شائد پوری طرح اپنی الیکشن کمپیئن نہیں کر سکا ورنہ واحد پاکستانی ہونے کے ناطے اس کو کامیابی مل سکتی تھی۔
سید اعجاز حیدر بخاری کی کمیون (بلدیہ)میں الیکشن میں تیسری بار لگاتار کامیابی پر برانڈبی کمیون کے ووٹروں نے مسجد میں مٹھائی تقسیم کی.

اپنا تبصرہ بھیجیں