وطن نیوز انٹر نیشنل

سعودی عرب وزارت داخلہ نے پاکستان سمیت دیگر 6 ممالک سے براہ راست مسافروں کی آمد پر یکم دسمبر سے پاپندی کے خاتمے کا مشروط اعلان کر دیا.

سعودی عرب وزارت خارجہ کی طرف سے پابندی کے خاتمہ کے اعلان کے ساتھ ہی کچھ ضوابط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ، بھارت ، مصر ، انڈونیشیا ء ،برازیل اور ویتنام سے آنے والے مسافروں کیلئے لازمی ہے کہ وہ 5 دن ہوٹل ،قرطینہ ، میں گزاریں.قبل ازیں وزارت بلدیات کی طرف سے گزشتہ ماہ مملکت میں آنے والوں کیلئے ہوٹل قرطینہ کے ضوابط جاری کئے تھے جن کے تحت جدہ ، ریاض ، دمام الخبر اور ظہران میں‌قرطینہ سنٹرزقائم کرنے کیلئے مختلف اداروں سے درخواستیں طلب کی گئی تھیں .ہوٹل قرطینہ کی پابندی سے متعلق جمعرات 25 نومبر کی شب وزارت داخلہ کی جانب سے جن اہم شرائط کا ذکر کیا گیا ہے ،اس میں پاکستان سمیت 6ممالک سے آنے والے کیلئے لازمی ہے کہ وہ ہوٹل قرطینہ میں 5دن گزاریں.مسافروں کو سعودی عرب آنے پر انہیں ایئرپورٹ سے براہ راست ہوٹل قرطینہ سینٹرز میں پہنچایا جائے گا.جہاں وزارت بلدیات کی طرف سے جاری ہدایات کے تحت مسافروں کو ٹھہرایا جائے گا.ہوٹل قرطینہ میں قیام کے پانچویں دن مسافروں کو منظور شدہ لیبارٹری سے کرونا کا ، پی سی آر ، ٹیسٹ کرایا جائے گا جس کی رپورٹ منفی آنے پر انہیں قرطینہ کی پابندی سے استثنیٰ دیا جائے گا..قرطینہ ہوٹل میں ہی ہوگا اور سعودیہ سفر کرنے سے 72 گھنٹے پہلے ہوٹل بک کرنا ضروری ہو گا.جو لوگ سعودی ایئر لائن پر سفر کریں گے وہ ایئر لائن کی ویب سائٹ سے ہی ہوٹل بک کرا سکتے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں