وطن نیوز انٹر نیشنل

پیپلزپارٹی ہر اچھے کام میں رکاوٹ ڈالتی ہے، وزیر مملکت فرخ حبیب

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہر اچھے کام میں رکاوٹ ڈالتی ہے ، ماضی کی حکومتوں نے سرکاری اراضی پر قبضے کرائے، تاریخ میں پہلی بار کسی وزیراعظم نے زمینوں کے آڈٹ کا حکم دیا ہے ۔

وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے ایم این اے علی نواز اعوان کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار اراضی کی ڈیجیٹل میپنگ کی جا رہی ہے، ماضی میں سرکاری اراضی پر قبضے کرایے گئے ، تین ہزار ارب روپے کی زمینوں پر قبضہ کیا گیا ، صرف اسلام آباد میں پانچ سو ارب روپے کی اراضی پر تجاوزات ہیں ، ملک بھر میں 5500 ارب روپے مالیت کی اراضی پر قبضہ ہے ۔

پاکستانی سیاست کو کر پشن سے پاک کر کے ہی جمہوریت کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے: عنازہ احسان
علی نواز اعوان نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اقتدار میں آکر سرکاری اراضی پر قبضے کراتی ہیں ، کراچی کا نسلہ ٹاور زندہ مثال ہے ، ہم نے جنگلات کی پانچ ہزار دو سو کنال اراضی واگزار کرائی ، غیر قانونی قابضین پر ڈیڑھ ارب روپے کا جرمانہ عائد کیا۔

علی نواز اعوان نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے اسلام اباد کیلئے کچھ نہیں کیا ، ہم نے اسلام آباد میں میگا پراجیکٹس شروع کئے ہیں ، دیہات کی ترقی کیلئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں