وطن نیوز انٹر نیشنل

کسانوں کیلئے بڑی خوشخبری، کھاد کی بوری کی قیمت میں بڑی کمی

ھاد کی ذخیرہ اندوزی روکنے کے وزیراعظم عمران خان کے احکامات کے بعد کھاد کی ایک بوری کی قیمت میں 400 روپے کی کمی آگئی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کھاد کے موجودہ ذخائر اور قیمتوں سے متعلق اجلاس ہوا۔وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ وزیراعظم کے پچھلے ہفتے ذخیرہ اندوزی کے خلاف اقدامات کی ہدایت کے بعد کھاد کی فی بوری قیمت فروخت میں اوسطاً 400 روپے کی کمی آئی ہے۔

وزیر اعظم کو آگاہ کیا گیا کہ کھاد کی سپلائی کو مانیٹر کرنے کیلئے آن لائن پورٹل بنا لیا گیا ہے جس سے صوبے اور تمام ضلعی انتظامیہ کھاد کی نقل و حرکت اور سٹاک کو مانیٹر کر سکتے ہیں۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ہر ضلع میں کنٹرول روم بنائے گئے ہیں جہاں کھاد کی کمی، ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری سے متعلق شکایات درج کروائی جا سکتی ہیں، صوبوں کے مابین سرحدوں پر سمگلنگ روکنے کیلئے چیک پوسٹیں قائم کر دی گئی ہیں۔

پاکستانی

اپنا تبصرہ بھیجیں