وطن نیوز انٹر نیشنل

’کسی شخص کو حق نہیں پہنچتا کہ محفل میں میری کمر پر ہاتھ رکھ کر تصویر بنوائے‘ اداکارہ انوشہ اشرف بھڑک اٹھیں، ساتھ کام کرنے والے مردوں کو تنبہ کردی

ماڈل، اداکارہ و میزبان انوشے اشرف نے انڈسٹر ی میں ساتھ کام کرنے والے مردوں کوواضح پیغام دے دیا ۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انوشے اشرف نے کہا کسی بھی شخص کے ساتھ کام کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ اس شخص کی ’بے بی‘ بن گئیں‘اداکارہ نے لکھا کہ ساتھ کام کرنے والے افراد کو ’ساتھی‘ اور ’دوست‘ کے فرق کو سمجھنا ہوگا اور انہیں اس بات کا بھی ادراک ہونا چاہیے کہ شخصی ’پرائیویسی‘ بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔ماڈل و اداکارہ نے لکھا کہ ساتھ کام کرنے والے شخص کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ انہیں اپنا دوست یا ’بے بی‘ سمجھ کر کسی محفل میں ان کی ’کمر‘ پر ہاتھ رکھ کر ان کے ساتھ سیلفی بنائے۔

پاکستانی سیاست کو کر پشن سے پاک کر کے ہی جمہوریت کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے: عنازہ احسان

ایف بی آر نے رٹیل سٹیٹ ایجنٹس کے لیے رجسٹریشن لازمی قرار دیدی
ماڈل و اداکارہ نے واضح نہیں کیا کہ ان کے ساتھ کس نے کون سا غلط عمل کیا، تاہم ان کی ٹوئٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کے کسی ’کلیگ‘ نے ان کے ساتھ کسی محفل یا پروگرام میں ان کی کمر پر ہاتھ رکھ کر سیلفی بنانے کی کوشش کی، جس پر انہوں نے برہمی کا اظہار کیا۔انوشے اشرف نے یہ بھی واضح نہیں کیا کہ کیا ان کے ساتھ کسی نے ’کمر‘ پر ہاتھ رکھ کر سیلفی بنانے کی کوشش کی یا نہیں؟ اور نہ ہی انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے مذکورہ ٹوئٹ ذاتی تجربے کی بنیاد پر کی یا کسی دوست کے ساتھ ہونے والے واقعے کو بیان کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں