وطن نیوز انٹر نیشنل

وفاقی وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پاکستا ن نے کرونا کا مقابلہ بڑے مو ثر انداز میں کیا

گوجرانوالہ( )وفاقی وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پاکستا ن نے کرونا کا مقابلہ بڑے مو ثر انداز میں کیا اور ما حولیاتی تبد یلی میں قابو پانے کیلئے اقداما ت کیے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں خدمات سرانجام دینے والے سفیروں کے اعزاز میں چوتھے گلوبل ایمبیسڈر ایوارڈ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے اطلا عا ت سینیٹر فیصل جا وید،چئیر میں سٹینڈنگ کمیٹی برائے خارجہ امور گوجرانوالہ چیمبر احمد اکرام لون،محمد صادق،سفیر سپین مینول دوران، سفیر یورپی یونین اندرولا کمینارا،سفیر عراق حامد عباس لیفتا،سفیر رومانیہ نیکیائی گویا،سفیر مراکو محمد کراموں،سفیر صومالیہ خدیجہ محمد،سفیر یمن محمد مطاہر الشیبی،جبکہ ایگری کلچرل کمشنر ایمبیسی آف چائینہ سفیر جی یو وینلینگ، چوہدری یاسر رفیق،سلمان میاں عارف،آصف نور، دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ گلو بل وارمنگ ساری دنیا کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے۔ پاکستا ن اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے پو ری دنیا کیساتھ مل کر متحد ہو کر کر دا ر ادا کررہا ہے۔ چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے اطلا عا ت سینیٹر فیصل جا و ید نیخطا ب کرتے ہو ئے کہا کہ دیگر مما لک کے پاکستا ن میں نا مزد سفیر پاکستا ن کا حقیقی چہر ہ دنیا کے سامنے پیش کر یں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہیں کہتے کہ ہم پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر کرنا چاہتے ہیں۔ہم تو پاکستان کا حقیقی تاثر دکھانا چاہتے ہیں اور پاکستان کا اصل تاثر ہے ہی مثبت بعد ازاں تقریب میں پاکستان میں خدمات سرانجام دینے والے سفیروں کو شیلڈیں بھی دی گئیں .
گوجرانوالہ: چوتھے گلوبل ایمبیسڈر ایوارڈ میں چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے خارجہ امور احمد اکرام لون و پاکستان میں یورپی یونین کے نامزد سفیروں سپین،مراکش،عراق،رومانیہ،یمن، صومالیہ کو وفاقی وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب وچیئر مین قائمہ کمیٹی برائے اطلا عا ت سینیٹر فیصل جا و ید شیلڈز دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں