وطن نیوز انٹر نیشنل

ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سجاد احمد ثاقب نے عزیز کراس فلائی اوور گرین بیلٹس کا سرپرائز دورہ کیا۔دورہ کے موقع پرپھولوں کاجائزہ لیا.

گوجرانوالہ() ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سجاد احمد ثاقب نے عزیز کراس فلائی اوور گرین بیلٹس کا سرپرائز دورہ کیا۔دورہ کے موقع پر انہوں نے سیزنل فلاورمیری گولڈو دیگر پھولوں کاجائزہ لیا اور کام کو سراہتے ہوئے مزید بہتری کیلئے ہدایات جاری کیں۔اِس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایچ اے گوجرانوالہ کے شہریوں کو خوبصورت سرسبزوشاداب ماحول مہیا کرنے کیلئے رات دن کام کر رہا ہے،مختلف اقسام کے رنگ برنگے موسمی پھولوں کی پنیری کو خوبصورت لینڈ سکیپنگ کے ذریعے فلاور بیڈز میں منتقل کرنے کا عمل تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔بیشتر مقامات پر خوبصورت پھول کھل چکے ہیں جس سے گزرنے والے مسافر دلفریب نظاروں سے مستفید ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں کروڑوں روپے کے منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں جس سے شہر یوں کو خوشگوار انقلابی تبدیلی نظر آئے گی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹیکلچر راجہ عمران خان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر حافظ محمد و قار و دیگر بھی موجود تھے۔

گوجرانوالہ: ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سجاد احمد ثاقب عزیز کراس فلائی اوور گرین بیلٹس کے سرپرائز دورہ کے موقع پر پھولوں و دیگر امور کا جائزہ لے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں