وطن نیوز انٹر نیشنل

گوجرانوالا: یونیورسٹی آف ساہیوال میں فکر اقبال سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک روزہ یوتھ کانفرنس سے مہمان خصوصی چیئرمین طاہر باھو،رجسٹرار سید غلام اصغر اور ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر آصف کا خطاب.

گوجرانوالا: یونیورسٹی آف ساہیوال میں فکر اقبال سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک روزہ یوتھ کانفرنس سے مہمان خصوصی چیئرمین طاہر باھو،رجسٹرار سید غلام اصغر اور ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر آصف کا خطاب.


یونیورسٹی آف ساہیوال میں فکر اقبال سوسائٹی کی جانب سے ایک روزہ فکر اقبال یوتھ کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی صدارت چیئرمین فکر اقبال سوسائٹی طاہر باھو نے کی جبکہ رجسٹرار ساہیوال یونیورسٹی سید غلام اصغر اور ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر آصف نے خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے چیئرمین طاہر باھو نے کہا کہ میرے نوجوان ساتھیو ہمیں ظاہر کے ساتھ ساتھ باطن کو بھی سنوارنے کی ضرورت ہے۔ انسان کو اللہ پاک نے اپنا خلیفہ مقرر کیا ہے۔ ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے مقام و مرتبہ کو پہچانیں اور خودی کی بیداری کے ذریعے اپنے سینوں میں چھپے رازوں کی تلاش کریں کہ جس کے متعلق علامہ اقبالؒ فرماتے ہیں کہ: تو رازِ کن فکاں ہے اپنی آنکھوں پر عیاں ہو جا ، خودی کا راز داں ہو جا خدا کا ترجماں ہو جا۔ مزید بات کرتے ہوئے طاہر باھو نے کہا کہ ہم نوجوانوں کے لئے تعلیم و تربیت کے مواقع پیدا کر رہے ہیں انشاء اللہ جلد فکر اقبال سوسائٹی کے پلیٹ فارم سے نوجوان قومی و بین الاقوامی سطحوں پر ملک و قوم کی نمائندگی کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر QECڈاکٹر عبدالحمید،ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز ڈاکٹر سائرہ عزیز، ڈائریکٹر ORIC ڈاکٹر محمد ایوب، ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ڈاکٹر اکرام احمد، چیئرمین ڈیپارٹمنٹ کیمسٹری ڈاکٹرامین عابد،HoDs، ڈاکٹر طارق مسعود، ڈاکٹر عدیل رانا اور شیخ عمردراز، ڈاکٹ محمد رفیق اور ڈاکٹر سرمد شاہین سمیت طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر رجسٹرار ساہیوال یونیورسٹی نے مہمان خصوصی طاہر باھو کو یادگار شیلڈ بھی پیش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں