وطن نیوز انٹر نیشنل

ورکرز ویلفیئرسکولز گلشن کا لو نی اور پیپلز کا لو نی کے اساتذہ اور ملازمین نے فیڈرل ٹائم سکیل،پنشن سمیت منظوری کیلئے احتجاجی مظاہرہ

گوجرانوالہ( )ورکرز ویلفیئرسکولز گلشن کا لو نی اور پیپلز کا لو نی کے اساتذہ اور ملازمین نے فیڈرل ٹائم سکیل،پنشن سمیت دیگر مطا لبا ت کی منظوری کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیکر جی ٹی روڈ بلاک کر دیا،پولیس کے ساتھ مذاکرات کے بعد مظاہرین اپنا احتجاج ریکا رڈ کروانے کے بعد منتشر ہو گئے21 دسمبر کو سول سیکر ٹریٹ کے گھیراؤ کا اعلان کر دیا تفصیل کے مطا بق گلشن کا لو نی اور پیپلز کا لونی کے ورکر ویلفئیر سکولز بوائز اینڈ گر لز کے اساتذہ اور ملازمین نے فیڈرل کا ٹائم سکیل،پنشن،میڈیکل کی سہولت کے حصول کیلئے اورکنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کئے جا نے سمیت دیگر مطا لبا ت کی منظوری کیلئے گوندلا نوالہ اڈہ جی ٹی روڈ کو بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھیاس مو قع پر شرکا نے اپنے مطا لبا ت کی منظوری کے حق میں شدید نعرے بازی بھی کی مقررین کا کہنا تھا کہ انہیں منظوری کے باوجود فیڈرل کا ٹائم سکیل نہیں دیا جا رہا جبکہ ملازمین کو پنشن،میڈیکل کی سہولت کی منظوری،کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کئے جا نے سمیت ان کے دیگر جا ئز مطا لبا ت کی فی الفور منظوری دی جا ئے دیا جائے جس کی منظوری 2011میں ہو ئی تھی انھوں نے کہا کہ عرصہ 23 سال سے کنٹریکٹ پر کام کرنیوالے ملازمین کو ریگولر کیا جائے اور پنشن،ٹائم سکیل اورمیڈیکل کی سہولت فراہم کی جائے بصورت دیگر وی 21 دسمبر کو سول سیکر ٹریٹ کا گھیراؤ کر نے پر مجبور ہو ں گے اس موقع پر جی ٹی روڈ پر ٹریفک بلاک ہو نے کے باعث گا ڑیوں کی لمبی قطاریں بھی لگ گئیں تاہم پولیس کے ساتھ مذاکرات کے بعد مظاہرین اپنا احتجاج ریکا رڈ کروانے کے بعد پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔

گوجرانوالہ:ورکرز ویلفیئرسکولز گلشن کا لو نی اور پیپلز کا لو نی کے اساتذہ اور ملازمین فیڈرل ٹائم سکیل،پنشن سمیت دیگر مطا لبا ت کی منظوری کیلئے جی ٹی روڈ پر احتجاج کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں