وطن نیوز انٹر نیشنل

اب غلطی کی گنجائش نہیں ، شان مسعود کی ٹیم کو وارننگ

سدرن پنجاب کے کپتان شان مسعود مسلسل چار شکستوں کے بعد مایوس گئے ، ٹیم کو وارننگ دے دی کہ اب غلطی کی گنجائش نہیں ہے ، گزشتہ روز میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شان کا کہنا تھا کہ ہم دو سوپر دوسو بنارہے ہیں اسکا مطلب ہے بیٹنگ لائن ٹھیک کام کررہی ہے مگر باؤلنگ کی پر فارمنس ٹھیک نہیں ہمیں باؤلنگ لائن اپ پر نظر ثانی کرینگے ، ہم چار میچ ہار چکے ہیں اب چھ میچ باقی ہیں جس میں سے 5 میچ جیتا ضروری ہے اس لئے اب غلطی کی گنجائش نہیں ہے اچھی بات یہ ہے ہمارا میچ اب 9اکتوبرکو ہے اس لئے اب ملکر نئے کمبی نیشن کا جائزہ لیں گے امید ہے دوسرے مرحلے میں کارکردگی بہتر ہوگی، بلوچستان کے کپتان حارث سہیل نے کہا کہ ہماری بیٹنگ لائن پلان کے مطابق چلی، فیصلہ کیاتھا پہلے تین نمبر کے بلے باز لمبی بازی کھیلیں گے ، یہی وجہ ہے کہ امام کے بعد میں نے وکٹ پر سٹے کیا جس کی وجہ سے سکور بنتے چلے گئے ،عمرگل نے اپنے تجربے کا بہتر استعمال کیا جس کی وجہ سے جیت یقینی ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں