وطن نیوز انٹر نیشنل

حبیب بینک کے سابق ایریا مینجر اظہرجان چوہدری39سالہ مد ت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہو گئے

گوجرانوالہ (سٹاف رپو رٹر) وہ بینک سکوائر برانچ میں تعینات تھے جہاں گذشتہ روز بینک افسران کی کثیر تعدادکی موجود گی میں تاجر رہنماؤں نے انکے اعزاز میں ”پر تکلف الوداعی ظہرانہ“ دیا اس موقع پر اظہر جان چوہدری کا کہنا تھاکہ ریٹائرمنٹ بھی سر وس کا حصہ ہوتی ہے وہ خوشگواریادیں لیکر روانہ ہو رہے ہیں تاہم بنک افسران عثمان مظہر، عثمان ارشاد، مصطفےٰ چیمہ، صدرمرکزی انجمن تاجران شیخ بابر کھرانہ، ساجد بٹ، شیخ عامر، چوہدری غلام صابر،چوہدری مجاہدحسین،طارق محمود خان،شیخ عابد کھرانہ اور ریاض کھوکھر انے انکی خدمات کو سراہتے ہوئے نیک تمناؤں کے ساتھ قرآن پاک،جائے نماز اور پھولوں کے گلدستے دیکر روانہ کیا۔
کیپشن: بنک اسکوائر کے ایریا مینجر اظہر جان چوہدری کی ریٹارئرمنٹ کے موقع پر گرو پ فوٹو

اپنا تبصرہ بھیجیں