وطن نیوز انٹر نیشنل

اپوزیشن عوام کیلئے نہیں اقتدار کیلئے شور مچارہی ہے، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن عوام کیلئے نہیں،صرف اقتدار کیلئے شور مچا رہی ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے اپوزیشن نے قومی مفادات کو بالائے طاق رکھا ہوا ہے، یہ وقت سیاسی انتشار پھیلا کر ذاتی مفادات کو پرو ان چڑھانے کا نہیں، ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا ہے، اپوزیشن پروپیگنڈہ کرکے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتی، عملی طور پر ان کی پوزیشن صفر رہی ہے، اپوزیشن واویلا مچاتی رہی اور عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، یہ لوگ عوام کیلئے نہیں صرف اقتدار کیلئے شور مچا رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم عوام کی خدمت کے لئے آئے ہیں اور عوام کی مشکلات کا پورا احساس ہے، مہنگائی پر قابو پانے کے لئے تمام انتظامی اقدامات اٹھا رہے ہیں، حکومتی اقدامات سے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم ہوئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں