وطن نیوز انٹر نیشنل

رواں مالی سال کے پہلی ششماہی میں برآمدات میں 25 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ، برآمدات کا حجم 15.125ارب ڈالرز پر پہنچ گیا، وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا ٹویٹ

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خصوصی اقدامات کی بدولت رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں برآمدات ریکارڈ 25 فیصد اضافہ کے ساتھ 15.125ارب ڈالرز پر پہنچ گئی ہیں، گزشتہ مالی سال کے پہلے6ماہ برآمدات 12.110ارب ڈالر تھیں۔ اتوار کو اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ نواز شریف اور اسحاق ڈار کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے برآمدی شعبہ تباہ ہوگیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ الحمداللہ صرف دسمبر میں 32 فیصد اضافہ کے ساتھ برآمدات 2.761 ارب ڈالر کی ہوئی ہیں جو پچھلے سال دسمبر میں 2.366 ارب ڈالر تھیں۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ کا رجحان ایسا ہی رہا تو انشاللہ رواں مالی سال کے آخر میں ملکی برآمدات کا حجم 30 ارب ڈالر سے زائد ہوگا جو کہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے زیادہ برآمدات ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں