وطن نیوز انٹر نیشنل

بلال یاسین حملہ کیس میں اہم پیشرفت؛ فائرنگ میں استعمال ہونے والا پستول مل گیا

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر فائرنگ میں استعمال ہونے والا پستول مل گیا۔

مسلم لیگ(ن) کے رکن اسمبلی بلال یاسین حملہ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر فائرنگ میں استعمال ہونے والا پستول مل گیا ہے اور پستول ترکش 9 ایم ایم ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واردات میں استعمال ہونے والا پستول نیلا گنبد اسلحہ مارکیٹ سے خریدا گیا تھا جہاں سے 3 ڈیلرز کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں :حملہ آور اجرتی قاتل

واضح رہے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین 31 دسمبر کو نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے تھے۔

بلال یاسین لیگی کارکن کے گھر موٹرسائیکل پر پہنچے تھے کہ اسی دوران حملہ آور موٹر سائیکل پر آئے اور انہوں نے فائرنگ کردی جس سے ان کی ٹانگ اور پیٹ میں گولیاں لگی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں