وطن نیوز انٹر نیشنل

سویڈن میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں نمایاں اضافہ

سویڈن میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے دوران گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سویڈن میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 31.6 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 43 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سویڈن میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 22.1 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

نومبر2021 میں سویڈن سے ترسیلات زرکا حجم 5.8 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو اکتوبرکے مہینہ میں 6.7 ملین ڈالر اورنومبر2020 میں 4.8 ملین ڈالرتھا۔

موجودہ حکومت کی جانب سے قانونی اوربینکنگ ذرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات، سہولیات اورترغیبات کے نتیجہ میں جاری مالی سال کے دوران سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 9.7 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں مجموعی طورپر 26.9 ملین ڈالرکی نموریکارڈکی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

0