وطن نیوز انٹر نیشنل

احساس پناہ گاہ

غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی سینیٹرڈاکٹر ثانیہ نشتر نے جمعرات کے روزچارسدہ روڈپشاورمیں واقع احساس پناہ گاہ کاافتتاح کیا منیجنگ ڈائریکٹربیت المال پاکستان ملک ظہیرعباس کھوکھربھی انکے ہمراہ تھے

اس موقع سینیٹرثانیہ نشتر نے پناہ گاہ کے مختلف حصوں کامعائنہ کیا اور ضرورت مندوں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات ،انتظامات اورانفراسٹرکچر کاجائزہ لیا انہوں نے ڈائریکٹرپناہ گاہ اور دیگرسٹاف کو ہدایات جاری کیں کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پناہ گاہوں میں عارضی مقیم مستحقین کوعزت دیں اور یہاں کے معیارکوہرصورت برقراررکھاجائے۔اس موقع پر میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے معاون خصوصی سینیٹرثانیہ نشترنے کہاکہ پورے ملک میں احساس پروگرام کے تحت پناہ گاہیں اور لنگر خانے بنائے گئے ہیںلنگر خانوں کے پروگرام کو مزید وسعت دی جارہی ہے

جہاں پناگاہ یا لنگر خانہ نہیں وہاں کوئی بھوکا نہ سوئے پراجیکٹ کے تحت ٹرک سے بھی کھانا دیا جا رہا ہے انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا کے مزید پانچ اضلاع میں مزید کھانا تقسیم کرنے والے ٹرک کام شروع کر ینگے دیہاڑی دار مزدوروں کے لئے یہ سلسلہ شروع کیا گیا ہے پناگاہوں کے معیار کو مزید بہتر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ڈاکٹر ثانیہ نشترنے مزید کہاکہ بیت المال اوراحساس پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا میںاس وقت آٹھ پناہ گاہیں چل رہی ہیںصوبائی حکومت کے زیرنگرانی بھی پناہ گاہیں قائم ہیں احساس کے دیگر پروگرامزہر ضلع ،گائوں اور قصبہ میں موجود ہیںہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ شہروں میں احساس کفالت کااجراء کیاجائے

کیونکہ مسافروں کی آمدکی وجہ سے شہروں میں اس کی ضرورت زیادہ ہوتی ہے ضلع خیبرمیں تین ون ونڈواحساس سنٹرزکھل چکے ہیں انہوں نے کہاکہ احساس راشن رعایت پروگرام پرگزشتہ چھ ماہ سے کام جاری ہے جس میں دوکروڑخاندانوں کو مخصوص اشیاء پر 30فیصد رعایت دی گئی ہے احساس راشن رعایت پروگرام میں رجسٹریشن کے بعد اب جانچ پڑتال شروع ہوگئی ہے جن کی جانچ پڑتال ہو جاتی ہے ان کو میسجز جارہے ہیں اور لوگ دکانوں سے اپنی رعایت وصول کر رہے ہیںمعاون خصوصی ثانیہ نشترنے کہاکہ احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت ایک کروڑ 90لاکھ لوگوں نے رجسٹریشن کی تھی اگلے 3 ماہ تک رجسٹریشن کاسلسلہ جاری رہے گا

انہوں نے کہاکہ احساسن راشن رعایت پروگرام میں بلوچستان اور سندھ اپنا حصہ نہیں ڈال رہے ہیں جہاں صرف 350روپے رعایت دی جارہی ہے دیگرصوبوں اورگلگت بلتستان وغیرہ میں لوگوں کو ایک ہزارروپے تک بچت دے رہے ہیں وزیراعظم عمران خان ماسکوکادورہ مکمل کرنے کے بعد پروگرام کاباقاعدہ افتتاح کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں