وطن نیوز انٹر نیشنل

پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 170 رنز کا ہدف دیدیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پہلے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دیدیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی حریف ٹیم خلاف بڑا ٹارگٹ سیٹ کریں۔

اس موقع پر انجری سے واپس آنے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ اسکواڈ میں ایلکس ہیلز کی واپسی سے بیٹنگ آرڈر مضبوط ہوا ہے، کوشش ہوگی زلمی کو شکست دیکر ایونٹ کے فائنل تک رسائی کو ممکن بنائیں۔
اسکواڈ اسلام آباد یونائیٹڈ

کپتان شاداب خان،ایلکس ہیلز، ول جیک، آصف علی، اعظم خان، فہیم اشرف، حسن علی، اطہر محمود، زاہد محمود اور وقاص مقصود

اسکواڈ پشاور زلمی

کپتان وہاب ریاض، بینی ہوول، کامران اکمل، محمد حارث، شعیب ملک، حسین طلعت، حیدر علی، خالد عثمان، سلمان ارشاد، یاسر خان اور علی ماجد

دونوں ٹیمیں 18 بار ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں ہیں، جس میں پشاور زلمی کو سبقت حاصل ہے انہوں نے 9 میچز میں کامیابی سمیٹی ہے جبکہ 8 فتوحات اسلام آباد یونائیٹڈ کے نام رہی ہیں اور ایک میچ بےنتیجہ رہا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان گروئن انجری میں مبتلا ہوئے تھے اور ان کی عدم موجودگی میں کپتانی کے فرائض نائب کپتان آصف علی نے نبھائے جبکہ اس میچ میں فاسٹ بولر حسن علی اور فہیم اشرف کی بھی واپسی ہوئی ہےجو فٹنس مسائل سے دورچار تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں