وطن نیوز انٹر نیشنل

یہ دنیا کا سب سے بڑا آلو نہیں تو پھر کیا ہے؟ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بتا دیا

گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی کا دنیا کا سب سے بڑا آلو اگانے کا دعویٰ مسترد کردیا اور کہا کہ ماہرین کی تحقیق سے پتا چلا کہ یہ آلو نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کی کسان جوڑی نے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کو درخواست کی تھی کہ انہوں نے دنیا کا سب سے بڑا اور وزنی آلو کی کاشت کی ہے لہذا عالمی اعزاز ان کے نام کیا جائے۔ بعد ازاں ورلڈ ریکارڈ کی ماہرین پر مشتمل ٹیم نے شے کا مشاہدہ کیا تو وہ آلو کے بجائے گورڈ نامی خاص قسم کا پھل نکلا جس پر درخواست گزار میاں بیوی کو شدید مایوسی بھی ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ لوکی اور کھیرے کے بیج کے ملاپ سے تیار کیے جانے والے پھل کو انگریزی میں گورڈ کہتے ہیں۔ ماہرین نے تجربے کے بعد مذکورہ نامی پھل کی کاشت یقینی بنائی۔
7.8 کلو وزنی گورڈ اپنے حجم کے لحاظ سے غیرمعمولی ہے جس کے سبب کیلون نامی شوہر نے اپنی اہلیہ ڈونا کے ہمراہ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کا سب سے بڑا آلو کے مالک ہونے کی حیثیت سے اپنا نام درج کرانے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہے۔ جوڑی نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ اس چیز کا ذائقہ بھی بالکل آلو کی طرح ہے۔

درخواست مسترد ہونے پر میاں بیوی نے مایوسی کا اظہار کیا جبکہ وہ دوبارہ جائزے کی درخواست بھی دائر نہیں کرسکتے کیوں کہ ماہرین کے پاس گورڈ کا ڈی این اے نموموں کے ساتھ موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں