وطن نیوز انٹر نیشنل

وزیراعلی خیبرپختونخوا نے تاریخی رمضان پیکیج کی منظوری دے دی

وزیراعلی خیبر پختونخوا نے تاریخی رمضان پیکیج کی منظوری دے دی۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں تاریخی رمضان پیکج کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں رمضان المبارک کے دوران آٹے پر ڈھائی ارب روپے کی سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

رمضان المبارک کے دوران صوبے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے میں دستیاب ہوگا جبکہ رعایتی آٹے کا 10 کلو کا تھیلا 400 روپے میں دستیاب ہوگا۔
رعایتی آٹا صوبہ بھر میں 2800 سیل پوائنٹس اور 123 رمضان فیسیلیٹیشن سنٹرز کے علاوہ سستے رمضان سستا بازاروں میں دستیاب ہوگا۔وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لئے تمام وسائل بروئےکار لائےجائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں