وطن نیوز انٹر نیشنل

منہاج القرآن انٹرنیشنل آفن باخ کے زیراہتمام 20 فروری بروز اتوار شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71 ویں سالگرہ کا شاندار اہتمام کیا گیا۔

سالگرہ کے پروگرام میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے محبت کرنے والوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
خاص طور پر منہاج القران آفن باخ میں قرآن مجید پڑھنے والے بچوں نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔
تلاوت قرآن پاک کی سعادت عنائیہ احمد۔فاطمہ احمد اور حامد الیاس چیمہ نے حاصل کی ۔
منہاج القران آفن باخ میں ہی زیر تعلیم بچے محمود مصطفی حماد محمود عدینہ احمد نفیسہ بتول اور نبیلہ فاطمہ نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کی سعادت حاصل کی ۔
جرمنی کے معروف نعت خواں حاجی محمد افضل قادری صاحب نے گلہائے عقیدت پیش کرکے محفل کو گرما دیا ۔
جرمنی کے مشہور ثنا خوان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم محترم رانا محمد آصف نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی اور خوبصورت آواز میں گلہائے عقیدت پیش کیا اور بعد میں انتہائی خوبصورت کلام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی نظر کیا۔
پروگرام کی نقابت محترم نذیر احمد روفی نے کی۔
تمام شرکاء نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت و سلامتی اور دراز عمر کی دعا کی اور دین کے لیے ان خدمات کو سراہا ۔
پروگرام کے اخر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ریفریشمنٹ سے مہمانوں کی تواضع کی گئی ۔
منہاج القران افن باخ کے احباب صغیر احمد مرزا صاحب فخر الدین خان صاحب حاجی محمد افضل قادری صاحب محمد الیاس چیمہ صاحب محمد اعجاز گل صاحب اور نذیر احمد روفی صاحب نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ : افتخار احمد جرمنی

اپنا تبصرہ بھیجیں