وطن نیوز انٹر نیشنل

تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے زیر اہتمام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی71 ویں سالگرہ کے سلسلے میں پورٹ لیش میں پیس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

پورٹ لیش آئرلینڈ (وسیم بٹ )تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیر اہتمام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71 ویں سالگرہ کے سلسلے میں آئرلینڈ کے شہر پورٹ لیش میں ایک پیس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے رفقاء و اراکین وابستگان کے علاوہ سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیمات کے قائدین و کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس تقریب کے مہمان خصوصی برطانیہ سے تشریف لائے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن کے ڈائریکٹر علامہ محمد صادق قریشی تھے جب کہ اس تقریب میں آئرش حکومتی جماعت فینا فال کے سٹیٹ منسٹر آف فنانس شان فلیمنگ۔ پورٹ لیش چرچ کے فادرکیپرین میتی نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی ۔تقریب کا آغاز حافظ تنویر حسین تلاوت قرآن پاک کی آیات اور ترجمہ سے کیا ڈاکٹر گلزار احمد نے حضور نبی اکرمﷺ کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کی ہے جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض علامہ محمد عدیل اور وسیم بٹ نے ادا کیے ۔تحریک منہاج القرآن آئر لینڈ کے صدر وسیم بٹ نے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا مقررین میں پیر شیراز حسین قادری ۔اسماء ذوالفقار ۔سٹیٹ منسٹر فنانس شان فلیمنگ اور فادر کیپرین میتی نے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو 71 ویں سالگرہ کی مبارکباد دی ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کی دین اسلام اور عالم انسانیت کے لئے کی جانے والی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جب کہ اس تقریب کے مہمان خصوصی علامہ محمد صادق قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ رب العزت کا بڑا احسان ہے کہ اس نے اس صدی میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری جیسی ایک عظیم شخصیت عطا کی جو اسلام کے روشن چہرے پر پڑ جانے والی اس گرد کو صاف کرنے اور اپنے فکر عمل اور خداداد علمی صلاحیت کے ذریعے پوری دنیا میں ہر پلیٹ فارم پر اسلام کے دفاع کے لئے فکری و نظریاتی اور علمی و عملی محاذوں پر مصروف جدوجہد کر رہے ہیں ۔ وہ اپنی تنظیمی ۔انتظامی ۔تعلیمی ۔تحقیقی۔ تبلیغی اور روحانی خدمات کے ذریعے شرق تا غرب اسلام کے پیغام محبت و امن کو کامیابی کے ساتھ پہنچا رہے ہیں ۔ آپ نے سینکڑوں کتب ۔ہزاروں تلامذہ اور لاکھوں چاہنے والوں کے ذریعے اسلام کی حقیقی تعلیم جس باوقار انداز میں پھیلانے کا ہمہ گیر نظام واضح کیا ہے اس کی مثال صدیوں پر مشتمل دور زوال میں کہیں میسر نہیں ۔
تقریب میں حاضرین کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زندگی پر ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی ۔اس موقع پر شیخ الاسلام کی کتب کا اسٹال بھی لگایا گیا جو حاضرین کی خصوصی توجہ کا مرکز رہا ۔منہاج القرآن کی تاحیات ممبرشپ لینے والوں میں علامہ صادق قریشی نے اسناد بھی تقسیم کی اور بے شمار نئے افراد نے منہاج القرآن کی تاحیات ممبرشپ بھی اختیار کی اور اس تقریب کے آخر میں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت تندرستی اور تمام عالم اسلام اور پاکستان کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی پورٹ لیش کے گریل اینڈ چیل ریسٹورانٹ میں معزز مہمانوں کی تواضع نہایت ہی لذیذ اور شاندار پاکستانی روایتی کھانوں سے کی گئی ۔اس پروگرام کے انتظام و انصرام میں تحریک منہاج القرآن کی تمام ایگزیکٹیو ٹیم کے علاوہ رانا احتشام ۔نعیم اقبال ۔حافظ محمد نعیم اور چوہدری عامر کا خصوصی تعاون رہا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں