وطن نیوز انٹر نیشنل

صحافیوں کی خدمات کے اعتراف میں نیشنل پریس کلب کوٹلہ کے زیر اہتمام شاندار پروگرام،اسسٹینٹ کمشنر ایف بی آر گوجرانوالہ چوہدری ناصر اقباال آف فرخ پور نے صحافیوں میں شیلڈ تقسیم کیں

کوٹلہ ارب علی خاں (غفوراحمد گل+عابد مرز
نیشنل پریس کلب کوٹلہ کے زیر اہتمام (اتحاد سیکیورٹی گروپ حلقہ تھانہ ککرالی۔روشن وخوشحال ویلفیئرسوسائٹی کے اشتراک سے) ویلفیئر سوسائیٹز کنونشن کاشاندار انعقاد کیاگیا۔صوبائی امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے اصلاحی خطاب کیا۔تقریب کے مہمان اعزاز ڈپٹی ڈائریکٹر نیب زاور منظور وڑائچ،ڈپٹی ڈائریکٹر ویلفیئر میڈم ثمن اعجاز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرانٹی نارکوٹکس ولید نصر،اسسٹنٹ کمشنر ایف بی آر گجرات امجد وڑائچ،ایس ایچ او تھانہ ککرالی توقیر الحسن رانجھا (نمائندہ وفد ڈی پی او عمر سلامت گجرات)، سابق چیئرمین پبلک سیفٹی کمیشن گجرات چودھری ولایت اللہ اویس،اسامہ نصر ایڈووکیٹ، نصر احمد وڑائچ گوجرنوالہ،انچارج کمپیوٹر ائزڈ اراضی ریکارڈ سنٹر لاہور چودھری نعیم اشرف، چیف ایڈیٹر وطن نیوز انٹرنیشنل چودھری امانت علی ڈنمارک، چودھری شوکت علی بھاٹی (کویت)، سابق ممبر ضلع کونسل چودھری غلام سرور بنیاں سابق ناظم حاجی مشتاق بنیاں ودیگر تھے۔کنونشن میں علاقہ بھر میں فلاحی پلیٹ فارم سے اصلاح معاشرہ اور ویلفیئر کے لئے کام کرنے والی شخصیات اور تنظیمات(مذہبی.سرکاری.سماجی.سپورٹس مین)کے سرکردہ ذمہ داران مدعو تھے.جہاں ان کے اقدامات کے تعارف کے ساتھ اعتراف خدمات شیلڈزایوارڈدئیے گئے۔کنونشن میں ملک ساجد حسین چڑیاولہ (الحسین ٹرسٹ)، حاجی غلام رسول جنڈالہ (بانی ماڈل ویلج جنڈالہ)،عتیق الرحمن برسالوی(چنار فری ڈئیلائسس سنٹر بھمبر)،حامد علی قریشی (سمائلنگ ورلڈ)، حافظ نوید احمد چودھری (ہم ویلفیئر سوسائٹی شامپور)، سید امین حید ر شاہ (ہوپ فاؤنڈیشن ڈھل داؤد)، چودھری نوید احمد بنیاں (اتحاد ویلفیئر سوسائٹی بنیاں)، چودھری تصور حسین چک سکندر (اتحاد ویلفیئر سوسائٹی چک سکندر)، محمد رفیق مراڑیاں (ویلفیئر سوسائٹی مراڑیاں)، چودھری مقدس علی اکبر (رمضان ویلفیئر سوسائٹی روپیری)، حافظ وحید (ویلفیئر سوسائٹی ناگڑیاں)، کپٹن محمد اشرف (ویلفیئر سوسائٹی دریکٹری)، ابراہیم تنویر خیر کتو(ویلفیئر سوسائٹی خیر کتو)، محمد عثمان خورشید (یوتھ ویلفیئر سوسائٹی جے پور)،یاسر عرفات (ویلج اسمبلی کالس)،راجہ اسماعیل سنگلہ (بلڈبینک فورم سنگلہ)،طیب بٹ ککرالی، چودھری عثمان اکرم ککرالی (فی سبیل اللہ ویلفیئر سوسائٹی ککرالی)،راجہ فیصل عزیز (ایڈمن اتحاد سکیورٹی گروپ)، ریاست نواز ساکہ (صدر ساکہ ویلفیئر سوسائٹی ساکہ)،ملک تصور صبور (اتحاد سکیورٹی گروپ)،حاجی ملک آصف سمرالہ(پاکستان بلڈگروپ)،ماسٹر امین صبور (سوشل ویلفیئر سوسائٹی صبور)،حافظ عبدالغفار ککرالی(بانی اتحاد سکیورٹی گروپ)،ابرار شاہ (جنرل سیکرٹری فی سبیل اللہ ویلفیئر سوسائٹی ککرالی)،ملک ارسلان احمد (اپنا ڈوگہ گروپ)،ذکاء اللہ سیفی اپنا (اجالا ویلفیئر سوسائٹی لنگڑیال)،چودھری نوید احمد بنیاں (بنیاں ویلفیئر آن لائن گروپ بنیاں)،عاطف حسین (ہیلپنگ ہینڈ فاؤنڈیشن بزرگوال)، ماسٹر عقیل (ویلفیئر سوسائٹی خیر گھنسار)،محمد عثمان (ویلفیئر سوسائٹی ساہن کلاں)، فیصل شہزاد (ویلفیئر سوسائٹی عطاری چک)،ذوالفقار فاروقی (الاحسان ویلفیئر فاوئڈیشن)،راجہ وقاص شرجیل (ویلفئیر سوسائٹی مٹھانہ چک).مبشر علی (حیدر کرار ویلفیئر سوسائٹی ملکہ)،آصف حسین (جناح ویلفیئر سوسائٹی دادو برسالہ)،راجہ اسماعیل (ینگ ویلفیئر سوسائٹی سنگلہ)،سمیت نیشنل پریس کلب کوٹلہ کی سکروٹنی کے مطابق پہلے مرحلے میں بیسٹ الیکٹرونک میڈیا رپورٹر کا یوارڈ ایم سجاد باجوہ (کوہ نور چینل) اور چودھری ظفراقبال رولیہ (سیون نیوز چینل)کو دیا گیا دوسرے مرحلے میں بیسٹ پرنٹ میڈیا رپورٹر کا یوارڈ صحافی غفوراحمد گل اور سحافی عابد مرزا کو دیاگیا جبکہ تیسرے مرحلے میں بیسٹ سوشل میڈیا رپورٹر کا ایوارڈ صحافی چودھری علی اختر (SBIنیوز+کوٹلہ ٹائمز نیوز پیپر پیج) اور صحافی راجہ ارشد محمود اسلم (نیوز الرٹ ویب چینل) کو دیاگیا۔علاؤہ ازیں اپنی مدد آپ ماڈل ویلج فرخ پور کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کرنے والے معاونین، خطیب اعظم اور امام جامع مسجد فرخ پور قاری طیب جلیل،بی ایچ یو ہسپتال فرخ پور کے ڈاکٹر انور مرزا، گورئمنٹ پرائمری سکول فرخ پور کے اساتذہ، گاؤں کے مسافر، اور منتظمین میں خصوصی شیلڈ بھی تقسیم کی گئیں۔ویلفیئر سوسائٹیز کنونشن فرخ پور میں خصوصی دعوت پر دیگر اہم شخصیات میں چودھری محبوب گجر سندوعہ، چیئر مین چودھری محسن لنگڑیال، چیئرمین ملک آصف موہانہ، وائس چیئرمین چودھری عباس چک سکندر، سابق چیئرمین چودھری منور ڈوئیاں،چودھری اظہر کوٹلہ، چودھری غلام فرید مصریہ، چودھری زوہیب حسن (امریکہ)، وائس چیئرمین حاجی چودھری نعیم اختر رولیہ، ماسٹر شفقت چودھری دلاپور، چودھری نبیل خالق،چودھری عبدالستا رگل ڈھوڈٖے، خان بہادر ڈھوڈے،راجہ ندیم اختر مٹھو، مولوی وقار قادری، چودھری عباس بشیر رولیہ، چودھری شوکت علی بھاٹی (کویت)، چودھری شہباز مٹھو گڑھا، چودھری عنصر سندوعہ، چودھری فیصل رسول جنڈالہ، چودھری عدنان لنگڑیال، چودھری حبیب ڈھیری،ڈاکٹر انور بزرگوال، چودھری عبدالرحمن ناگڑیاں، ماسٹر طارق محمود کالس، ماسٹر تنویر بزرگوال،چودھری عابد ککرالی (لنگڑیال میرج ہال)،چودھری شہزاد مانی لنگڑیال، صحافی احسن مغل، ودیگر نے بھی خصوصی طور شرکت کی۔کنونشن میں شرکت کرنے والے معزز شرکاء کا چیف آرگنائزرچودھری ناصر اقبال فرخ پور (اسسٹنٹ کمشنر ایف بی آر گوجرنوالہ)، ڈاکٹر عابد خیر کتوی گجرات،
نیشنل پریس کلب کوٹلہ کے صدر ایم سجاد باجوہ،جنرل سیکرٹری ملک احسان الہی آچھوی،چیئرمین مجلس عاملہ چودھری علی اختر سعید،سرپرست اعلی چودھری امانت علی (ڈنمارک)،چیئرمین راجہ شفیق الرحمن.وائس چیئرمین عامر ندیم بٹ،سنیئر نائب صدر عابدمرزا،نائب صدر راجہ ارشدمحموداسلم،سیکرٹری فنانس چودھری ظفراقبال رولیہ،سیکرٹری انفارمیشن غفوراحمد گل کے علاؤہ ملک احسان اللہ صبور (ایلیٹ فورس پولیس)، چودھری اظہر اقبال فرخ پور، چودھری اظہر کوٹلہ، چودھری غلام فرید مصریہ، چودھری زوہیب حسن (امریکہ)،چودھری داؤد اظہر فرخ پور سمیت میزبان انتظامیہ خیر مقدم کرتے رہے۔کنونشن کے اختتام پر سینکڑوں شرکاء کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ بھی دیاگیا، آخر میں سبھی شرکاء نے فردا فردا کامیاب کنونشن اور اپنی نویت کے منفرد پروگرام کے انعقاد پر میزبان انتظامیہ کو مبارکباد بھی دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں (غفوراحمد گل+عابد مرزا)
نیشنل پریس کلب کوٹلہ کے زیر اہتمام (اتحاد سیکیورٹی گروپ حلقہ تھانہ ککرالی۔روشن وخوشحال ویلفیئرسوسائٹی کے اشتراک سے) ویلفیئر سوسائیٹز کنونشن کے شاندار اور کامیاب انعقاد پر علاقہ بھرکی ویلفیئر سوسائٹیز کا زبردست خراج تحسین، چنار فری ڈئیلائسس سنٹر بھمبر کی جانب سے منتظمین کے لئے خصوصی شیلڈز پیش کی گئی، سنیئر نائب صدر چنار فری ڈئیلائسس سنٹر بھمبرچودھری عتیق الرحمن برسالوی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چیف آرگنائزرچودھری ناصر اقبال فرخ پور (اسسٹنٹ کمشنر ایف بی آر گوجرنوالہ) اور نیشنل پریس کلب کوٹلہ کو کامیاب کنونشن کے انعقاد پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور ادارہ ہذاکی جانب سے خصوصی شیلڈز بطور عزت افزائی پیش کی، جس پر منتظمین نے چنار فری ڈئیلائسس سنٹر بھمبر کے خلوص اور عزت افزائی پر شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں (غفوراحمد گل+عابد مرزا)
نیشنل پریس کلب کوٹلہ کے زیر اہتمام (اتحاد سیکیورٹی گروپ حلقہ تھانہ ککرالی۔روشن وخوشحال ویلفیئرسوسائٹی کے اشتراک سے) ویلفیئر سوسائٹیز کنونشن کے مہمان اعزاز صوبائی امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کے کامیاب کنونشن کے انعقاد پر چیف آرگنائزر چودھری ناصر اقبال فرخ پور (اسسٹنٹ کمشنر ایف بی آر گوجرنوالہ)، نیشنل پریس کلب کوٹلہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنوں نے خدمت خلق پر معمور اپنی مدد آپ کام کرنے والی اپنے اپنے دیہات کی تنظیمات کو ایک پلیٹ فارم پر نہ صرف اکٹھا کیا بلکہ ان کی عزت افزائی بھی کی ہے تاکہ خدمت خلق کا یہ سفر جاری رہے، فرخ پور گاؤں بڑا پسماندہ گاؤں تھا، چودھری ناصر اقبال کی کاوشوں سے ماڈل ویلج بن گیااور یقین کریں ہر گاؤں میں چودھری ناصر اقبال جیسے لوگ پیدا ہوتے ہیں جو بڑے منصب پر پہنچتے ہیں یا تو وہ عیش و عشرت کی زندگی بسر کرتے ہیں یا پھر مٹی سے محبت کا قرض ادا کرتے ہیں، چودھری ناصر اقبال بھی اگر چاہتے تو گوجرنوالہ میں کسی محل میں عیش وعشرت کی زندگی بسر کرتے لیکن انہوں نے مٹی سے محبت کے قرض کو ادا کرنا احسن اقدام جانا اور نتیجہ آپ کے سامنے ہے، اللہ کو گواہ بناکر کہتاہوں اگر خدمت خلق کا جذبہ اپنے اندر پیدا کرلیں تو خدمت سے جو لطف آپ کو حاصل ہوگا کسی دنیا کی لذت سے نہیں ہوگا،آپ سبھی لوگ خوش نصیب لوگ ہیں جنہیں اللہ رب العزت سے اس نیک مقصد کے لئے چن رکھاہے، اور یاد رکھنے والی بات ہے کہ خدمت چھوٹی بڑی نہیں خدمت خلق اللہ کے پسندیدہ امر میں ہے،اور دنیا میں بڑی بڑی تنظیمات اور بڑے بڑے اداروں کا آغاز چھوٹے لیول اور بہت معمولی طرز سے شروع ہوااور آج بہت بڑے لیول پر انسانیت کے لئے کام کررہے ہیں، آج چودھری ناصر اقبال اور نیشنل پریس کلب کوٹلہ کے عہدیدران کی کاوش کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنوں نے انسانیت کی بے لوث خدمت اور کارخیر کا حصہ بننے والوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا اور اپنے اپنے دیہات سے ویلفیئر کے اقدامات کو ایک دوسرے سے شیئر کرنے اور رسائی حاصل کر نے کا موقع فراہم کیا اور ان کی عزت افزائی اور حوصلہ افزائی کے لئے خصوصی ایوارڈ اور شیلڈز کا انتظام بھی کیا اور بہت سے سرکاری اداروں اور نیم سرکاری اداروں سے تعلق رکھنے والوں سمیت مختلف سیاسی خدمت گاروں کو بھی مدعو کیا جو یقینا ہر لحاظ سے کامیاب اور اپنی نویت کا منفرد پروگرام ہے جس پر آخر میں ایک دفعہ پھر سبھی منتظمین کو خراج تحسین پیش کرتاہوں اللہ تعالی احباب کو کاوشوں کوششوں پر اجرئے عظیم عطاء فرمائے (آمین)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں (غفوراحمد گل+عابد مرزا)
نیشنل پریس کلب کوٹلہ کے زیر اہتمام (اتحاد سیکیورٹی گروپ حلقہ تھانہ ککرالی۔روشن وخوشحال ویلفیئرسوسائٹی کے اشتراک سے) ویلفیئر سوسائیٹز کنونشن کا شاندار انعقادعلاقہ بھر میں کنونشن کی دھوم۔مین بازار کو ٹلہ کے مین روڈ سمیت جگہ جگہ تشہیری سائن بورڈ آویزاں کیے گئے۔ گاؤں فرخ پور کو دلہن کی طرح سجایا گیا تھا۔چیف آرگنائزر چودھری ناصر اقبال فرخ پور (اسسٹنٹ کمشنر ایف بی آر گوجرنوالہ)، نیشنل پریس کلب کوٹلہ اور روشن و خوشحال ویلفیئر سوسائٹی فرخ پور کی جانب سے گاؤں کے تمام راستوں کی صفائی ستھرائی رنگ برنگے جھنڈوں اور جھنڈیوں سے تزئین وآرائش کی گئی، کنونشن پنڈال کی جانب جانے والی تمام گلیوں کو سفیدی کی گئی اور جگہ جگہ خوش آمدید بیرز آویزاں کیے گئے، خوبصورت پارکنگ ایریا ترتیب دیا گیا، خوبصورت پنڈال خوبصورت اسٹیج سجایا گیا، اور ویلفیئر سوسائٹیزکی حوصلہ افزائی کے لئے خوبصورت شیلڈزاور ایوارڈ خصوصی طور تیار کروائے گئے۔شرکاء کنونشن کے لئے پرتکلف ظہرانہ کا خصوصی طور اہتمام کیاگیا، شاندار انتظامات، کامیاب کنونشن کے انعقاد علاقہ بھر سے آئے ویلفیئر سوسائٹیز کے عہدیدران سماجی شخصیات، سرکاری، نیم سرکاری شخصیات نے زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔کنونش ن کی کامیابی میں اتحاد سکیورٹی گروپ حلقہ تھانہ ککرالی کی سوشل میڈیا کمپئن نے بھی اہم کردار اداکیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں