وطن نیوز انٹر نیشنل

ایکسپو 2020 ۔ پاکستان کو 192 پویلین میں سے انٹیریئر ڈیزائن کے لیے سلور ایوارڈ سے نوازا گیا، عبدالرزاق دائود

وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ ایکسپو 2020 میں بہترین پویلین کے انتخاب کے لیے ایک بین الاقوامی جیوری کو بلایا گیا اور پاکستان کو 192 پویلین میں سے انٹیریئر ڈیزائن کے لیے سلور ایوارڈ سے نوازا گیاہے۔

جمعرات کو یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آج ایکسپو 2020 کا آخری دن ہے، ہماری تمام توقعات سے بڑھ کرپاکستانی پویلین ایک شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوا ہے،

ایکسپو کے اختتام تک ہمارے پویلین پر آنے والے وزٹرز کی تعداد 12لاکھ تک پہنچ جائے گی۔تخلیقی صلاحیتوں کا بہتر اظہار کرنے پر ہم اپنی ٹیم باالخصوص نور جہاں (اندرونی انتظامات) اور راشد رانا (بیرونی انتظامات) کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔

آخرمیں یہ کہ ہماری ٹیم، وزارت تجارت،ٹڈاپ ، متحدہ عرب امارات میں ہمارے سفارت خانہ اور سفراء کی کوشش کے بغیر اتنا بڑا شو پیش کرنا ممکن نہیں ہوسکتاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں