وطن نیوز انٹر نیشنل

سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زون رشکئی سے ابتدائی مرحلے میں 50 ہزار لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے، سرمایہ کاری بورڈ

چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت خصوصی اقتصادی زون رشکئی سے ابتدائی مرحلے میں 50 ہزار سے زائد لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

سرمایہ کاری بورڈ کے حکام کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں واقع رشکئی اقتصادی زون پر کام تیزی سے جاری ہے، رشکئی اقتصادی زون (ایم ون نوشہرہ) کیلئے ایک ہزار ایکڑ اراضی حاصل کی جا چکی ہے اور صنعتی بستی کے قیام کیلئے اقدامات کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔

خیبر پختونخوا کے اہم ترجیحی رشکئی خصوصی اقتصادی علاقہ کے ترقیاتی معاہدہ سمیت چاروں صوبوں میں 10 خصوصی اقتصادی علاقوں کے قائم کئے جائیں گے۔جس سے مقامی لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں