وطن نیوز انٹر نیشنل

کپتان نے ماسٹر اسٹروک کھیل کر تحریک عدم اعتماد کو کچل دیا، وقار یونس

قومی ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس بھی ملک کی بدلتی سیاسی صورتحال میں متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔

انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے اسمبلی توڑنے اور ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کو کپتان کی بہترین سیاسی چال قرار دے دیا۔

فاسٹ بولر وقار یونس نے ٹوئٹر پر عمران خان کی تصویر شیئر کی جس پر لکھا ہے کہ میں یہ گیم کھیلنے نہیں بلکہ اسے بدلنے آیا تھا۔
وقار یونس نے لکھا کہ کپتان آپ پر ہمیشہ کی طرح فخر ہے، آپ نے کیا شاندار ماسٹر اسٹروک کھیلا، تحریک عدم اعتماد کو کچل کر رکھا دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں