وطن نیوز انٹر نیشنل

تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے پر شوبز شخصیات عمران خان کے حق میں بول اٹھیں

شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور ان کے حق میں بیانات جاری کیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق معروف اداکار شان شاہد نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ عمران خان نے ایک گیند پر 3 وکٹیں گرا دیں۔

شان نے کہا کہ وہ سمجھتے تھے کہ آپ کرکٹر ہیں لیکن آپ ایک بہترین سیاسی ذہن رکھتے ہیں۔
نامور گلوکار عاصم اظہر نے بھی عمران خان کے حق میں بیان دے دیا۔ عاصم اظہر نے اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان کے لیے دل کا ایموجی شیئر کرتے ہوئے انہی کے الفاظ تحریر کیے ’دوستی سب سے، پر غلامی کسی کی نہیں کریں گے‘۔ اپنی پوسٹ میں گلوکار نے دل والا ایموجی اور پاکستان کا پرچم بھی لگایا۔

مشہور اداکارہ صبا قمر نے بھی ٹوئٹ میں عمران خان نیازی لکھ کر ساتھ دل کا ایموجی اور قومی پرچم کا ایموجی بھی شیئر کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں