وطن نیوز انٹر نیشنل

ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ، تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر آگیا

ملک میں جاری سیاسی بحران کے باعث انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے سے زائد اضافے کے ساتھ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 186 سے تجاوز کر گیا۔

کاروبار کے دوران ڈالر 1.07 اضافے سے 186.30 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگیا، ڈالر کی قدر میں یکم مارچ سے اب تک 8.59 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔

مزید پڑھیں: ڈالر ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 1.14روپے کے اضافے سے 185.23روپے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک روپے کے اضافے سے 186.50روپے کی نئی تاریخ ساز سطح پر بند ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں