وطن نیوز انٹر نیشنل

وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن میں استعمال کیے گئے تاخیری حربوں کا پتہ ہے، لاہورہائی کورٹ

لاہور: عدالت کا کہنا ہے کہ جس طرح سے وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن میں تاخیری حربے استعمال کیے گئے سب پتہ ہے۔
ایکسپریس نیو زکے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں نومنتحب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے حلف نہ لینے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف پیش کیا کہ کل میں نے گورنر پنجاب کے ساتھ میٹینگ کی، دو، تین وجوہات میں عدالت کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں، گورنر کے ساتھ اسپیکر اسمبلی حلف لینے کا پابند ہوتا ہے، حمزہ شہباز کی درخواست میں اسپیکر کو فریق نہیں بنایا گیا، گورنر کوئی ربڑ اسٹیمپ نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں