وطن نیوز انٹر نیشنل

عمران خان جیت چکا ہے، وہ اب دوبارہ وزیراعظم بنے یا نہ بنے، لیکن وہ جیت چکا ہے۔۔۔!!

عمران خان جیت چکا ہے
ہونا تو یہ چاہیےتھا کہ سپریم کورٹ اور فوج، عمران خان کے ساتھ کھڑے ہو جاتے تا کہ پھر کبھی امریکہ پاکستان کو کوئی دھمکی نہ دیتا لیکن یہاں الٹی گنگا بہہ رہی ہے کہ عمران خان امریکہ کے خلاف سٹینڈ لے رہا ہے جب کہ فوج نے اس کے پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا اور رات کے بارہ بجے عدالتیں کھل گئی تا کہ امریکہ کا فرمان پورا کیا جا سک
ایک بات یاد رکھیں کہ اگر آج عمران خان گر گیا اور امریکہ کا یہ مطالبہ پورا کر دیا گیا تو کل کو کوئی بھی لیڈر پاکستان کی خودمختاری اور مفادات کے لیے کھڑا نہیں ہو پائے گا کیونکہ اسے پتہ ہو گا کہ اگر امریکہ کے خلاف کھڑے ہوئے تو فوج اور عدلیہ بھی اس کے خلاف ہو جائیں گے، اس لیے وزیراعظم کی سیٹ بچانے کے لیے کوئی بھی نہیں کھڑا ہو گا
اس کا ایک اور پہلو زیادہ خوفناک ہے کہ ہمارے معاشرے میں سچائی کا ساتھ دینے اور ظلم کے خلاف کھڑے ہونے کی شدید حوصلہ شکنی کی گئی ہے۔ اس کا صاف مطلب ہے کہ کل کو امریکہ کو جو بھی کروانا ہو گا وہ ایک فون یا ایک خط کے ذریعے پاکستان کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دے گا۔ بھلا ایسے میں کون ہو گا جو اس سپر پاور کے خلاف کھڑا ہو گا ؟ اور خاص طور پر تب ، جب ہماری اپنی فوج اور ہماری اپنی ہی عدلیہ امریکہ کے ساتھ ہو اور کسی بھی شخص کو اس کے خلاف کھڑے ہونے کی اجازت بھی نہ دے تو خود سوچیے کون اس غنڈہ گردی سے لڑے گا ؟
عمران خان نے جو کیا ہے، وہی ایک مسلمان کو کرنا چاہیے کہ اپنی خوداری اور عزتِ نفس کے لیے کھڑا ہوا، امریکہ کو چیلنج کیا۔ اگر عمران خان کی پیٹھ میں چھرا نہ گھونپا جاتا تو عمران خان نے امریکہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا تھا لیکن ایک بات تو طے ہے کہ آج اگر عمران خان ہار گیا تو پاکستان ہمیشہ کے لیے اعلی العلان امریکہ کی غلامی میں چلا جائے گا، پہلے یہ باتیں ڈھکی چھپی ہوئی تھیں، لیکن آج ہم نے بطور ریاست امریکہ کی غلامی کا طوق اپنے گلے میں خود پہن لیا ہے۔ افسوس کہ ریاست نے صرف ایک مراسلے پر گھٹنے ٹیک دیے
عمران خان جیت چکا ہے، وہ اب دوبارہ وزیراعظم بنے یا نہ بنے، لیکن وہ جیت چکا ہے۔۔۔!!
تحریر: عاشور ویوز

اپنا تبصرہ بھیجیں