وطن نیوز انٹر نیشنل

سعودی عرب اور ترکی کا باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کا عزم

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ باہمی تعلقات کو بہتر بنانے اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سن 2018 میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد سے دونوں ملکوں کے تعلقات کشیدہ تھے۔
سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے نے ترک رہنما اور ولی عہد محمد بن سلمان کے گلے ملنے کی تصاویر شائع کی ہے
گو کہ رجب طیب ایردوآن کا یہ دورہ سعودی عرب کے حکمراں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر ہو رہا ہے تاہم دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات کو بہتر بنانے اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کے حوالے سے تمام بات چیت ولی عہد محمد بن سلمان کر رہے ہیں۔ امریکی انٹیلی جنس کے مطابق محمد بن سلمان نے ہی امریکی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے منصوبے کی منظوری دی تھی تاہم ریاض اس الزام سے انکار کرتا ہے۔ایس پی اے کے مطابق ایردوآن اور محمد بن سلمان نے سعودی عرب اور ترکی کے تعلقات کا جائزہ لیا اور تمام شعبوں کو فرو غ دینے کے طریقہ کار پر بات چیت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں