وطن نیوز انٹر نیشنل

سعودی عرب: مسجدِ نبوی میں پاکستانی سیاستدانوں کے خلاف ’’چور چور‘‘ کے نعرے
پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزاء کی سعودی عرب میں مسجدِ نبوی آمد کے موقع پر وہاں موجود بعض افراد نے ’’چور چور‘‘ کے نعرے بلند کیے۔ ملک کے زیادہ تر حلقے اس واقعہ کی شدید مذمت کر رہے ہیں۔
مسجد نبوی میں پاکستانی سیاستدانوں کے خلاف ’’چور چور‘‘ کے نعرے
گزشتہ روز سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں واقع مسلمانوں کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک مسجدِ نبوی کے اندر پاکستان وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کے خلاف بعض افراد نے نعرے بازی کی
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی بعض ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وفاقی کابینہ میں شامل اراکین جب پیغمبر اسلام کے روضہ پر حاضری دینے کے لیے جا رہے تھے تو وہاں موجود بعض افراد کی جانب سے انہیں گھیر کر “چور چور” کے نعرے لگائے گئے اور ان کے ساتھ بدتمیزی بھی کی گئی
مسجدِ نبوی میں نعرے بازی، ایک قابل مذمت حرکت
پاکستان مسلم نون سمیت حکومتی جماعتوں اور دیگر سیاسی و مذہبی شخصیات کی جانب سے اس عمل کی شدید مذمت بھی کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں