وطن نیوز انٹر نیشنل

شی جن پھنگ کی طر ف سے نوجوانوں کے لئے پیغام


ہر سال موسم بہار اور موسم گرما کے سنگم پر،صدر شی جن پھنگ کا “4 مئی کا وقت” ہمیشہ نوجوانوں کے لیے مخصوص ہوتا ہے۔ 2019 میں، چار مئی موومنٹ کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنی تقریر میں شی جن پھنگ نے نوجوانوں کی امنگوں کے بارے میں بات کی، ان کا کہنا تھا، “نوجوانوں کے پاس بلند نظریات اور پختہ عقائد ہوتے ہیں، جو کسی ملک اور قوم کے لیے ناقابل تسخیر قوتِ محرکہ ہوتے ہیں۔ اگر نوجوانوں میں اعلیٰ عزائم ہوں گے، تو وہ ترقی کے لیے اپنی صلاحیتوں کو ابھار سکتے ہیں، اور ان کی جوانی بغیر کسی پتوار والی کشتی کی طرح بہہ نہیں سکے گی۔”
باشعور نوجوانوں کے لیے، جوانی کا خواب، خواہ وہ کتنا ہی بڑا ہو یا چھوٹا، تجریدی یا ٹھوس، چینی خواب کو پورا کرنے کے لیے ایک واضح عمل ہے۔ جناب شی جن پھنگ نے واضح طور پر اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنی خودی کو مادر وطن اور عوام کی عظیم ذات میں ضم کریں اور وقت کے ساتھ ہم آہنگ رہیں اور لوگوں کے ساتھ تقدیر بانٹیں۔

کیٹاگری میں : چین

اپنا تبصرہ بھیجیں