وطن نیوز انٹر نیشنل

سیالکوٹ میں جلسہ اور گرفتاریاں ، تحریک انصاف نے لاہور میں بھی احتجاج کی کال دیدی ، کس جگہ جمع ہونے کی ہدایت کر دی گئی ؟ جانئے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے سیالکوٹ میں عثمان ڈار اور کارکنان کی گرفتاری کے پیش نظر لاہور میں بھی احتجاج کی کال دیدی ہے اور رات آٹھ بجے لبرٹی چوک پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق حماد اظہر نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ” سیالکوٹ میں حکومتی دہشت گردی کے خلاف آج رات 8 بجے لبرٹی چوک لاہور میں چیئرمین جناب عمران خان کی کال پر احتجاج ہوگا۔ تمام خواتین و حضرات لبرٹی چوک پہنچیں۔ تمام مقامی قیادت اور کارکنان اپنے علاقوں سے ریلی کی صورت میں لبرٹی چوک آئیں گے۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں