وطن نیوز انٹر نیشنل

الی ووڈ اداکار سلمان خان نے اپنی نئی فلم ‘کبھی عید کبھی دیوالی’ میں نئے روپ کی تصویر شیئر کردی

با لی ووڈ اداکار سلمان خان نے بالی وڈ دنگ خان نے ہدایتکار فرہاد سمجی کی فلم ‘کبھی عید کبھی دیوالی’ کی شوٹنگ کا آغاز ممبئی میں کردیا ہے جبکہ اداکار نے اپنے کروڑوں مداحوں کیلئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فلم میں اپنے نئے روپ کی تصویربھی شیئر کی جسے ان کے پرستار بہت پسند کررہےہیں۔ سلمان خان نے شوٹنگ سیٹ سے ایک شاندار تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں لمبے اور بکھرے بالوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔

امپورٹڈ حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں،شہباز گل کی سیالکوٹ میں پولیس کارروائی کی مزمت

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی شوٹنگ آغاز پچھلے ہفتے کیا جاچکا ہے جس میں سلمان خان کے ہمراہ اداکارہ پوجا ہیگڑے مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ سلمان خان نے شوٹنگ سیٹ سے ایک شاندار تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے سیاہ چشمہ اور جیکٹ زیب تن کی ہوئی ہے تاہم دبنگ خان کا روائتی بریسلیٹ بھی واضح طور پر نظر آرہا ہے۔

سلمان خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے فلم کا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کر دیا ہے،جس کے بعد بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات سمیت مداحوں کی بڑی تعداد نے سلمان خان کو نئی فلم کی شوٹنگ کے آغاز پر مبارکباد دی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں